جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان کی حکومت میں چین سے آنے والے خط امریکہ کے خط سے ہزار گنا سخت تھے،سلیم صافی نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

datetime 22  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی حکومت میں چین سے آنے والا خط امریکا کے خط سے ہزار گنا سخت تھا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں سلیم صافی نے کہا ہے کہ

پاکستانی قومی جذباتی ہے اس لیے ان میں مذہب اور امریکا مخالف چورن بکتا ہے میں یہ بات بڑے یقین کیساتھ کہہ سکتا ہوں ان کے اپنے قریبی ساتھی جب ہمارے ساتھ بیٹھتے ہیں تو کہتے ہیں عمران خان نے کیا خط والا بکواس بیانیہ پکڑ لیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ چین سے جو خط عمران خان کےدورے حکومت میں آیا تھا اس کے الفاظ امریکا کے خط سے ہزار گنا سخت ہو نگے ۔ سلیم صافی کا مزید کہنا تھا کہ میں تو کئی بار یہ چیزیں ریکارڈ پر لا چکا ہوں جبکہ چین کی حکومت بھی متعدد بار ہماری اسٹیبلشمنٹ کو واضح کر چکی ہے کہ اس حکومت کیساتھ ہمارا کام نہیں چل سکتا جبکہ ہم نے اس دیکھا بھی ہے کہ سی پیک پر کام رک گیا تھا ۔ دوسری جانب سینئر صحافی نے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ پی پی پی نےمصطفیٰ کھوکھراورفیصل کنڈی جیسےوفاداراور سمجھدارجیالوں کی جگہ چمچوں کونوازا۔نون لیگ نےمصدق ملک جیسےاہل ترین فردکوباہررکھا۔انکا کہنا تھا کہ جےیوآئی کی وزاتوں میں میرٹ نظرنہیں آتی، پختوںخواکی گورنرشپ اورتگڑی وزارت اےاین پی کاحق ہےجسےدینےمیں ٹال مٹول سےکام لیاجارہاہے۔پھریہ کمپنی کیسےچلےگی؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…