اسلام آباد (این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)نے ایک بار پھر وفاقی کابینہ کا حصہ بننے سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اے این پی کی قیادت سے رابطہ کیا اور کابینہ کا حصہ بننے کی درخواست کی۔وزیراعظم نے عوامی نیشنل پارٹی کو ایک وزارت دینے کی پیشکش کی، اے این پی نے آصف زرداری سے وزارت مواصلات اور وزیر مملکت کا مطالبہ کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا اسعد محمود کو وزارت مواصلات دینے پر اے این پی نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔