پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

راولپنڈی رنگ روڈ کا میگا سکینڈل بے نقاب، عوام سے پلاٹس کے نام پر 3 کھرب 20 ارب روپے بٹورنے کا منصوبہ

datetime 22  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی رنگ روڈ کا میگا سکینڈل بے نقاب ہو گیا، عوام سے پلاٹس کے نام پر 3 کھرب 20 ارب روپے بٹورنے کا منصوبہ تیار کیا گیا تھا،نجی ٹی وی سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی سرکاری تحقیقات کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ کچھ درجن سرمایہ کاروں نے اس منصوبے کے ذریعے 3 کھرب 20 ارب روپے کی غیرقانونی دولت بنانے کا پروگرام بنایا تھا،

یہ انکشاف متعلقہ اعلیٰ افسران نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تحقیقات پر مبنی اپنی خفیہ اسٹڈی رپورٹ میں کیا ہے، خفیہ رپورٹ کمشنر راولپنڈی آفس نے اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کے دفتر میں پیش کیا، رپورٹ کے مطابق راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے دوران لٹنے والے افراد نے نیب، ایف آئی اے، پنجاب اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنی شکایات درج کرائیں۔نجی ٹی وی کو حاصل دستاویز سے پتہ چلتا ہے کہ غیرقانونی نقشہ سے کچھ کاروباری حضرات نے 500 ارب روپے کی خطیررقم پلاٹس خریدنے والوں کی جیب سے نکالی، سرمایہ کاروں نے 6 لاکھ فائلیں خیالی نقشہ، راولپنڈی ڈویلپمنٹاتھارٹی اور پنجاب حکومت کے مونوگرام کے ساتھ عوام کو فروخت کیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما جب الیکشن میں جائیں گے تو لوگ جوتے ماریں گے،عمران خان کا بیانیہ دو چار جلسوں میں تو چل جائیگا مگر زیادہ دیر نہیں چلے گا،شیخ رشیدلوگوں کو اکسا رہے ہیں، بڑے بڑے سکینڈل سامنے آئیں گے، کسی کو بغیر ثبوت اور عدالت کے احکامات کے بغیر گرفتار نہیں کئے جائینگے۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف والے جب الیکشن میں جائیں گے تو جوتے ماریں گے، گریبان پکڑیں گے اور پوچھیں گے کہ ملک کا بیڑہ غرق کیاہے،انہوں نے ملک میں چینی، آٹا چوری کیا، پٹرول چوری کیا۔

انہوں نے کہاکہ اقتدار سے آنے سے پہلے یہ کیا کیا باتیں کرتے تھے؟، اب عوام کو کیا جواب دینگے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لاہور، کراچی اور پشاور میں جلسہ کر کے تماشا کر سکتے ہیں مگر جب حلقوں میں ووٹ کیلئے جائیں گے تو لگ پتہ چل جائیگا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کا بیانیہ سوشل میڈیا پر ہوسکتا ہے؟ یہ بیانیہ کسی طورپر نہیں بن سکتا۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن میں کیا کہیں گے کہ آٹا دوبارہ 35روپے کلو ملنا شروع ہو جائے، کیا ادویات کی

قیمتیں کم ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ شیخ رشید نے کیا کام کیاہے،یہ دو پریس کانفرنسوں کا وزیر داخلہ تھا، یہ گالیاں نکالنے اور جھوٹ بولنے کے علاوہ کیا کیا ہے؟ یہ لوگوں کو اکسائیں گے تو کیا لوگوں کو جوتے نہیں پڑیں گے۔ انہوں نے کہاکہ 2013میں بھی عمران خان نے بڑے بڑے جلسے کئے مگر صرف سات سیٹیں ملی تھیں، انہوں نے کہاکہ 2018ء میں پنجاب میں ہم سے ہارے ہیں، 2018میں ایک ایک حلقہ میں تحریک انصاف کیلئے

سہولت کاری کی گئی۔انہوں نے کہاکہ ان کے ساتھ تازہ تازہ ہوئی ہے شاید ایک دو ماہ میں عقل آجائے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ عمران خان نے بڑے بڑے ڈاکے مارے ہیں، رنگ روڈ والا سکینڈل، توشہ خانہ والا معاملہ سامنے آئے گا، کسی کو بغیر ثبوت اور عدالت کے احکامات کے بغیر گرفتار نہیں کرینگے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ حالات انتہائی برے ہیں مگر یہ ہمارا ملک ہے اور اسے ہم نے ہی سنبھالنا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…