منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

لاہورپاور شو ، تحریک انصاف کے جلسے میں کتنے افراد موجود تھے ؟حیران کن دعوی

datetime 22  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مینار پاکستان میں ہونیوالے تحریک انصاف کے جلسے میں کتنے افراد موجود تھے ؟ اداروں اور غیر جانبدارانہ رپورٹ کیا ہے ؟ پی ٹی آئی کیا دعوی کرتی ہے ؟ ۔نجی ٹی وی دنیا کے مطابق غیر جانبدار رپورٹ کے مطابق جلسہ گاہ اور باہر کل ملا کر

تقریباً 65 ہزار کے قریب افراد موجود تھے جس میں 50 ہزار سے 55 ہزار کے قریب افراد جلسہ گاہ اور 10 ہزار سے 12 ہزار جلسہ گاہ کے باہر موجود تھے ، جبکہ انتہائی اہم انٹیلی جنس ادارے کے ذرائع کے مطابق کل تقریباً 45 ہزار سے 50 ہزار افراد موجود تھے یعنی 35 ہزار سے 40 ہزار جلسہ گاہ اور 8 ہزار سے 10 ہزار افراد جلسہ گاہ کے باہر موجود تھے ۔انٹیلی جنس بیورو زرائع کے مطابق مینار پاکستان جلسہ گاہ میں 50 ہزار سے 55 ہزار افراد موجود تھے ، جلسہ گاہ میں 40 ہزار کے قریب افراد موجود تھے ۔ سپیشل برانچ ذرائع کے مطابق جلسے میں کل 60 ہزار افراد موجود تھے ۔ جلسہ گاہ کے اندر 45 ہزار سے 50 ہزار جبکہ باہر دس ہزار افراد موجود تھے ۔ تحریک انصاف کے عہدیدار دعویٰ کرتے ہیں کہ ایک لاکھ پچاس ہزار افراد جلسہ گاہ جبکہ پچاس ہزار افراد جلسہ گاہ کے باہر موجود تھا اور مجموعی طورپر جلسے میں کل 2 لاکھ افراد نے شرکت کی ہے ۔ اسی طرح اگر دیکھا جائے تو مختلف یوٹیوب پر مختلف سورسز سے لائیو جلسہ دیکھنے والوں کی تعداد تقریباً 2 لاکھ افراد سے زائد تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…