جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان نے لاہور جلسے کے شرکاء سے کیا عہد لیا

datetime 22  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف نے گزشتہ روز لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں پاور شو کیا اور اس دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت پی ٹی آئی اراکین نے جلسے کے شرکاء سے خطاب کیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق

خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری پارٹی ہیں اور ملک میں جمہوریت چاہتے ہیں لیکن ہم کبھی بھی اس سلیکٹڈ امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جن سے بھی غلطی ہوگئی ایک ہی طریقہ ہے غلطی ٹھیک کرنے کا اور وہ ہے فوری الیکشن کرائے جائیں۔عمران خان نے خطاب کے دوران جلسے کے شرکاء سے اپنی خواہش کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ’ 27 تاریخ کو شب دعا کی رات منائی جائے اور اس رات اللہ سے دعا کی جائے کہ اللہ ہماری حقیقی آزادی کی تحریک کو کامیاب بنائیں ۔عمران خان نے خطاب کے دوران شرکاء سے عہد بھی لیا اور کہا کہ ہاتھ کھڑا کرکے عہد کریں اور ان کے لفظوں کو دہرائیں’ ہم سب آج عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے ملک کی حقیقی آزادی جمہوریت کے لیے ہر وقت جدوجہد کریں گے اور تب تک کریں گے جب تک الیکشن کا اعلان نہیں ہو جاتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…