جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میجر شاہد بشیر بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے

datetime 22  اپریل‬‮  2022 |

راولپنڈی (این این آئی)صوبہ بلوچستان میں آواران کے قریب کاہان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ میں میجر شاہد بشیر بہادری سے لڑتے ہوئے شہید اور،ایک سپاہی زخمی ہوگیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 21 اور 22 اپریل کی

درمیانی رات دہشت گردوں نے بلوچستان میں آواران کے قریب کاہان کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی ایک چوکی پر حملہ کیا، سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے یہ حملہ کامیابی سے پسپا کردیا، فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب قریبی پہاڑوں میں کیا گیا، فرار ہونے والے دہشت گردوں کو روکنے کے لئے قائم کردہ رکاوٹوں کی پوزیشنوں میں سے ایک پر دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جھڑپ کے دوران وطن کے ایک اور بہادر سپوت میجر شاہد بشیر نے جام شہادت نوش کیا، جبکہ ایک سپاہی زخمی ہو گیا، دہشت گردوں کو اس دوران شدید نقصان پہنچا، سیکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاڑ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…