پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

شک ہے یہ سعودی عرب سے ملنے والا کلاشنکوف کا تحفہ نہ غائب کردیں، شہباز گل

datetime 22  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے کلاشنکوف کا تحفہ دیا تھا جو توشہ خانہ میں پڑی ہے،مجھے شک ہے کہ وہ کلاشنکوف یہ لوگ غائب نہ کردیں، توشہ خانہ سوائے شوشہ خانہ کے کچھ نہیں ہے،جوچاہے الزام لگالیں قوم کوپتہ ہے عمران خان وفادار لیڈر ہے، وہ ایک بلا سائن کردے تو اس سے زیادہ مہنگا بک جاتا ہے۔

رہنماء پی ٹی آئی شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسکیننگ کے بعد انہیں عمران خان کیخلاف کچھ نہیں ملا، انہیں ایسا کچھ نہیں ملا کہ عمران خان کا کوئی رشتے دارحکومت میں ہو یا عمران خان کے توسط سے لگا ہو، ان کو ایسا کچھ بھی نہیں ملا کہ عمران خان کے اکاؤنٹ سے اربوں نکلے ہوں۔شہباز گل نے کہا کہ توشہ خانہ سوائے شوشہ خانہ کے کچھ نہیں ہے، عمران خان کوملنے والے 1 تحائف کا قانون کے مطابق ریوائس کرایا، توشہ خانہ میں تحائف لے جانے کیلئے ادائیگی 15سے بڑھاکر 50 فیصد کی گئی، عمران خان نے50فیصد کے حساب سے ایک ایک پیسہ جمع کرایا، آزادانہ کمیٹی نے ان تحائف کی ویلیوایشن کی، عمران خان نے بینک کے ذریعے پیسے جمع کرائے اور تمام تحائف کو ڈکلیئرڈ کرایا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ملائیشیا سے تحفے میں گاڑی ملی تھی لیکن وہ گاڑی نہیں لی کیونکہ قانون میں اجازت نہیں جبکہ آصف زرداری اور نوازشریف تو گاڑیاں بھی لے گئے تھے، یہ دونوں 10 فیصد پیسے جمع کروا کر گاڑیاں لیکر گئے تھے صرف یہی نہیں بلکہ یہ زلزلہ زدگان کا ہار تک چوری کرکے لے گئے تھے جس کو بعد میں نکلوایا گیا۔شہباز گل نے کہا کہ ایک محترمہ پنجاب میں ہیلی کاپٹر کے جھولے لیا کرتی تھیں، آج کل وہ وزیراعظم آفس میں گھوم رہی ہیں، سنا ہے محترمہ نے ایک دفتر کا دروازہ پاؤں کی ٹھوکر سے کھولا ہے،

کابینہ ڈیڑن نے ان سے کہا کہ پی ٹی آئی کا ہر چیز ریکارڈ ہے، باجی کو کیبنٹ ڈویڑن نے کہا کہ جھوٹ مت پھیلائیں سبکی ہوگی ،لیکن محترمہ نے کہا آپ لسٹ تو دیں تمام چیزیں ہمارے کھاتے میں ڈالنی ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ مجھے شک ہے کہ یہ لوگ اب وہاں سے کچھ چوری نہ کرلیں، سعودی عرب نے کلاشنکوف کا تحفہ دیا تھا 32606کلاشنکوف کا نمبر ہے جوریکارڈ کے مطابق توشہ خانہ میں ہے، مجھے شک ہے کہ وہ

کلاشنکوف یہ لوگ غائب نہ کردیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ماضی میں نوازشریف قوم کے پیسے پر ذاتی دورے کرتے تھے، زرداری نے دبئی کے ذاتی 51 دورے کیے تھے، کیا عمران خان نے ایک بھی ذاتی دورہ کیا؟ کیا عمران خان نے کوئی پلاٹ بنایا یا خریدا؟ نہیں کیونکہ عمران خان کو قوم اور قوم کے پیسوں کی فکر تھی، اگرعمران خان نہ ہوتا توہم نے بھی باز نہیں آنا تھا لیکن عمران خان کے ڈنڈے کا سب کو ڈر تھا، آپ جوچاہے الزام لگالیں قوم کوپتہ ہے کہ عمران خان وفادار لیڈر ہے، وہ ایک بلا سائن کردے تو اس سے زیادہ مہنگا بک جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…