جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پورے پاکستان کو نچایا ہوا ہے،کسی میں بھی صبر نہیں ہے،عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ کے عہدے پر بحال کرنے کی درخواست پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

datetime 22  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے عثمان بزدار کو وزیر اعلی پنجاب کے عہدے پر بحال کرنے کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی جبکہ فاضل عدالت نے درخواست دائر کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ آپ لوگوں نے عدالتوں کو مذاق بنایاہوا ہے،

ملک لٹ رہا ہے، سانس نہیں آرہی، یہاں باتیں ہو رہی ہیں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے درخواست پر سماعت کی ۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عثمان بزدار کا استعفیٰ قانون کے مطابق نہیں تھا، استعفیٰ گورنر پنجاب کی بجائے وزیر اعظم کو بھیجا گیا۔چیف جسٹس امیر بھٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ کا اس سے کیا تعلق ہے، یہ آپ کا معاملہ نہیں۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ استعفیٰ ہاتھ سے لکھنا ضروری ہوتا ہے، چیف جسٹس نے سوال کیا کہ اگر وزیر اعلی کو لکھنا نہ آتا ہو۔ فاضل عدالت نے درخواست گزار تنویر سرور کے وکیل پر سخت اظہار برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ متاثرہ فریق نہیں ہیں کیوں درخواست دائر کی ۔ وکیل ندیم سرور ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ میںنے بطور قانون کے طالب علم درخواست دائر کی ۔ چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے کہا کہ جب متاثرہ فریق مطمئن ہے تو آپ نے درخواست کیوں دائر کی ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ عدالت کو مذاق بنایا ہوا ہے، کیا یہ جمہوری نظام ہے، پورے پاکستان کو نچایا ہوا ہے،کسی میں بھی صبر نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…