اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے آج جمعہ کو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج دن 2 بجے وزیراعظم آفس میں ہوگا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء اور تینوں سروسز چیفس شرکت کریں گے۔جلا س میں قومی سلامتی کی صورتحال اور متنازعہ خط پر بات ہوگی اجلاس میں سیکرٹری خارجہ متنازعہ خط سے متعلق بریفنگ دینگے۔