جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

توشہ خانہ کی چیزیں بیچ کر گھر کے باہر سڑک بنوا دی

datetime 21  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ،این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تیری عبادت کرتے ہیں اور تجھ سے ہی مدد مانگتے ہیں، لاہور والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مجھے پتہ تھا آپ مجھے کبھی مایوس نہیں کیا، میں نے کبھی اتنے بڑے جلسے کے سامنے خطاب نہیں کیا، میں پاکستان کے ساتھ بڑا ہوا ہوں، میں کسی صورت اس حکومت کو قبول نہیں کروں گا

میں ان غلاموں اور کرپٹ ترین لوگوں کو کبھی قبول نہیں کروں گا، آپ کو اب پتہ چل گیا کہ امپورٹڈ حکومت کیا ہوتی ہے، میری کوشش تھی ہماری آزاد خارجہ پالیسی ہو، ہم جو بھی فیصلے کریں وہ ہماری قوم کے لئے ہوں، ماضی میں دھمکیاں دی جاتی تھی جب وزیراعظم بنا تو پسند نہیں کیا گیا، میں نے آواز اٹھائی تو ان باہر کے لوگوں کو پسند نہ آئی۔ باہر سے حکم آیا کہ آپ روس کیوں گئے، پاکستان میں گیس ختم ہو رہی ہے، روس ہمیں تیل 30 فیصد کم قیمت پر دے رہا تھا، پٹرول اور فضل الرحمان کو تیس فیصد کم قیمت پر بیچ سکتے تھے، روس ہمیں گندم بھی بیس فیصد کم قیمت پر دے رہا تھا، روس سے آنے والی چیزوں کے ذریعے مہنگائی کم ہو سکتی تھی، بھارت امریکہ کا قریبی اتحادی ہے وہ بھی روس سے تیل لے رہا ہے۔ جو بھی تحفہ ملتا ہے پرائم منسٹر اور وزیروں کو وہ توشہ خانہ میں جاتا ہے، ان کے دور میں 15 فیصد رقم دے کر توشہ خانہ سے خرید کی جا سکتی تھی، ہم نے آ کر اسے 50 فیصد کر دیا۔میں نے قانون کے مطابق توشہ خانہ سے چیزیں خریدیں، سڑکوں کی مرمت کے لئے حکومت سے پیسہ نہیں لیا، میں نے توشہ خانہ کے پیسوں سے عوام کے لئے سڑک ٹھیک کی۔توشہ خانہ کی چیزیں بیچ کر گھر کے باہر سڑک بنوا دی، اپنا آفس چلایا گورنمنٹ سے پیسے نہیں لئے۔ یہ لوگ جو پروپیگنڈا کر رہے ہیں میں انہیں چیلنج کرتا ہوں کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی وزیراعظم نے اپنے اوپر اتنا کم پیسہ خرچ نہیں کیا

جتنا میں نے کیا ہے۔ اس جماعت کے لیڈر کو ووٹ نہ دیں جن کا پیسہ ملک سے باہر ہے۔ مشرف نے ایک فون کال پر گھٹنے ٹیک دیے تھے، ہم نے کسی اور کی جنگ کے لئے قربانیاں دیں، عمران خان نے عوام سے کہا کہ آپ ہمیں ووٹ دیں یا نہ دیں لیکن کبھی ان ضمیر فروشوں کو ووٹ نہ دینا۔ کیا بولیاں لگانا آئین اور قانون کے خلاف نہیں۔

آپ نے لوٹوں کو کسی حلقے سے جیتنے دیا تو یہ ملک سے غداری ہو گی۔ شہباز شریف جیسے کرپٹ لوگ دنیا میں نہیں، عمران خان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو ن لیگ کے اندر کوئی عہدہ دے دو، جتنا آ کر تحریک انصاف کے خلاف کام کیا ہے،شہباز شریف کے مراسلے پر کمیشن کو نہیں مانتے، ہم صرف ایک ہی کمیشن مانیں گے سپریم کورٹ میں کھلی سماعت ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…