پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ وزیرستان، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے بریفنگ دی

datetime 21  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(مانیٹرنگ، این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف شمالی وزیرستان کے دور ے پر میرانشاہ پہنچنے پر توآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا،وزیر اعظم نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا، میران شاہ پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا،

وزیراعظم نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پاکستان کی جغرافیائی حدود اور خودمختاری کا دفاع کرتے ہوئے لازوال قربانیاں دینے والے دھرتی کے بہادر بیٹوں کے لئے فاتحہ خوانی کی، بعد ازاں وزیراعظم کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے مغربی سرحد سے متعلق بریفنگ دی جس میں سرحد پار سے دہشت گردوں کی سرگرمیوں پر مکمل تفصیلات پیش کی گئیں، وزیراعظم کو سرحد پر باڑ لگانے کی صورتحال سمیت بارڈر مینجمنٹ سسٹم پر بھی بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیابی پر پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ ابھی زیادہ عرصہ نہیں گزرا کہ دہشت گرد ملک بھر میں معصوم مردوں، عورتوں، بچوں، تعلیمی اداروں اور ریاستی انفراسٹرکچر کو بلاامتیاز نشانہ بنا رہے تھے، ہماری مسلح افواج کی دلیرانہ کوششوں اور قوم کی مکمل حمایت سے ہم ہر قسم کی دہشت گرد تنظیموں کو شکست دینے اور ان کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، قوم ان کوشش میں متحد ہے، اور انشاء اللہ مل کر کامیاب ہوں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امن کیلئے دی گئیں قربانیاں ہر حوالے سے تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف میں لکھی جائیں گی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں پہلے بھی شمالی وزیرستان آچکا ہوں۔

وزیر اعظم نے کہاکہ مجھے یہاں پر پھر ایک بار آکر انتہائی خوشی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب دہشتگردی عروج پر تھی، جس طریقے سے آپنے اپنے کاندھوں پر اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھائیں، اپنے بچوں کی، بزرگوں کی، ماؤں کی، بہنوں کی بیٹیوں کی، یہ بڑی گراں قدر قربانیاں دی ہیں آپ نے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ صرف یہی

نہیں، جب پاکستان معرضِ وجود میں آیا، تو کشمیر میں بھی آپ کے اباؤ اجداد نے، آپ کے بزرگوں نے بہت بڑی جنگ لڑی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ میں یہ بات دل کی گہرائیوں سے کر رہا ہوں، جو بزرگ و جوان میرے سامنے بیٹھے ہیں، انکی قربانیاں ہر حوالے سے تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…