پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعظم کا راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی کو10 دن کے اندر آپریشنل کرنے کا حکم

datetime 21  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی کو 10 دن کے اندر آپریشنل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔وزیر اعظم کی ہدایت پر مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حنیف عباسی نے  راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی کا دورہ کیا اس  کے مختلف

شعبے دیکھے اور متعلقہ حکام سے بریفنگ لی ۔اس موقع پر حنیف عباسی نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اس ادارے کا دورہ کیا ہے اور ہسپتال کی ایمرجنسی اور اوپی ڈی کو 10 دن کے اندر مکمل طور پر آپریشنل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ،ابتدائی طور پر 30 ڈائیلائسز مشینیں بھی فراہم کر دی گئیں ہیں وہ بھی آپریشنل ہو جائیں گی جبکہ آپریشن سینٹر سمیت دیگر کام 30 جون تک مکمل کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں تا کہ علاقے کے لوگوں کو علاج و معالجے کی سہولیات میسر ہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ عمارت کی تعمیر کا تمام کام مکمل ہو چکا ہے ،یہ ہسپتال 4 سال سے بند پڑا ہوا تھا،مشینیں بند پڑی ہوئی تھیں،ان مشینوں کو اوپن کر دیا ہے اب مکمل آپریشنل حالت میں ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کی عوام کے لئے ہسپتال ایک تحفہ ہے ،سابق حکومت نے انتقامی کارروائیاں کرتے ہوئے اس ادارے کو چار سال بند رکھا مگر موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود خاص طور پر صحت کی سہولیات کی فراہمی کی طرف بھر پور توجہ دے رہی ہے تا کہ راولپنڈی کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…