پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

نیب ختم ہونے سے سب سے فائدہ عمران خان کو ہوگا،شاہدخاقان عباسی کا انکشاف

datetime 21  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی نائب صدرشاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ صدر مملکت عارف علوی آئین کوروندرہے ہیں جبکہ آئینی عہدیداروں کو آئین کے مطابق کام کرنا چاہیے،دنیا میں کہیں قیمت خرید سے کم پیٹرول نہیں مل رہا ہے، نیب ختم ہونے سے سب سے فائدہ عمران خان کو ہوگا، یا تو نیب چلائیں یا حکومت، معیشت سنبھالنے کے لئے

مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے۔بدھ کوکراچی میں احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ(ن)کے مرکزی نائب صدرشاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 4 سال کی تباہی دنوں میں بہتر نہیں ہوسکتی، عمران خان نے اپنی کرسی کے لیے ملک کو دائو پر لگایا اور تمام شعبوں میں تباہی مچائی۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قدر حکومت چلنے سے مستحکم ہو جائے گی، ملک میں طویل مدت تک کیئر ٹیکر سیٹ اپ نہیں لگایا جا سکتا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئینی عہدوں کو آئینی ذمہ داری ادا کرنا چاہیے، رات کے اندھیرے میں گورنر کو بدلنے والے صدر 5 دن سے غائب ہیں۔ حکومتی افسران نے کہا کہ نیب کی موجودگی میں کام نہیں کرسکتے، یہ فیصلہ اب حکومت کو کرنا ہے کہ نیب کو رکھنا ہے یا ختم کرنا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب رہے گا تو ملک نہیں چل سکتا اس لیے حل یہی ہے کہ نیب ختم کریں لیکن اپوزیشن کے کیسز ختم نا کریں۔ عدالتوں میں کیمرے لگا کر دیکھیں کہ نیب کیا کر رہا ہے۔ سیاستدانوں کیخلاف کیسز رہنے دیں، تاکہ تاثر یہ نہ جائے کہ ہم نے اپنے کیسز کے لیے نیب ختم کیا۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب ختم ہونے سے سب سے بڑا فائدہ عمران خان کی حکومت کو ہوگا۔ ہم نے کسی پر الزام نہیں لگایا، کسی کی ہتک نہیں کی، حقائق بیان کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس نے ملک کو لوٹا اس کو جواب تو دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 7 ماہ میں الیکشن کروانے کا کہا ہے اور 7 ماہ کے لیے نگران حکومت کا ملک متحمل نہیں ہوسکتا۔ اسحاق ڈار صاحب کا وطن واپسی کا فیصلہ انکا اپنا ہے، وہ جب چاہیں گے واپس آجائیں گے۔اس سے پہلے احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کیخلاف پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر پیش ہوئے جبکہ سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق کے وکیل پیش نہیں ہوئے۔جونیئر وکیل نے بتایا کہ بیرسٹر عمر سومرو عمرہ ادائیگی کے کئے گئے ہوئے ہیں پیش نہیں ہو سکتے۔ عدالت نے سماعت 16 مئی تک ملتوی کردی۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…