پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کی حمایت اور مخالفت میں اداکارہ مشی خان اور ریحام خان کے درمیان لفظی جنگ شدت اختیار کرگئی

datetime 21  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان کی حمایت اور مخالفت میں اداکارہ مشی خان اور ریحام خان کے درمیان لفظی جنگ تیز ہوگئی ۔سوشل میڈیا پر دونوں شخصیات کے درمیان یہ سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب ریحام خان نے عمران خان کی حمایت میں کھڑے ہونے والے

فنکاروں کو کشمیر کے تناظر میں تنقید کا نشانہ بنایا۔بعد ازاں مشی خان نے ریحام خان کے نام ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے جوابی وار کیا اور انہیں بتایا کہ ہم ہمیشہ عمران خان کے ساتھ رہیں گے۔ریحام خان بھی میدان میں آئی اور انہوں نے مشی خان کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے انہیں پہچاننے سے ہی انکار کردیا۔ریحام خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ وہی ہے ناں عمران کی دوست، جسے میں نے اپنی فلم ’جاناں‘ میں پھپھو کا کردار دیا تھا؟جس کے جواب میں ایک بار پھر مشی خان نے ریحام خان پر واضح کیا ہے کہ وہ عمران خان کی فین ہیں لیکن دوست نہیں۔سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں مشی خان کا کہنا تھا کہ میں نے فلم جانان میں پھوپھو کا کردار ادا کیا تھا جو کہ لوگوں نے بہت پسند کیا ، آپ نے مجھے اس وقت کاسٹ کیا جب آپ پروڈیوسر تھیں۔مشی خان نے ریحام خان کی عمران خان سے شادی کا بھی ذکر کیا اور ان کا کہنا تھا اس وقت عمران خان سے آپ کی شادی ہوئی تھی، پھر 6 ماہ بعد ہی آپ کی علیحدگی ہوگئی، جب آپ کا ایک نام تھا تاہم اب اگر نیٹ فلکس پر جاکر دیکھیں تو آپ کا کہیں کوئی نام نہیں ہیلہٰذا اب یہ بتانا کہ آپ نے کاسٹ کیا اس کا کوئی مقصد نہیں۔مشی خان نے کہاکہ دوسری بات یہ کہ میں بالکل عمران خان کی دوست نہیں ہوں،میں ان کی پرستار ہوں اور کرکٹ کے زمانے سے ہوں، اگر میں عمران خان کی دوست ہوتی تو بنی گالہ میں ہوتی اور آپ لندن میں ہوتیں لہٰذامنفی باتیں پھیلاکر تنازعات نہ بنائیں۔واضح رہے کہ پاکستانی فلم ‘جانان’ 2016 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں مرکزی کردار علی رحمان خان، ارمینا رانا خان اور بلال اشرف نے نبھائے تھے، فلم میں مشی خان کا نام شیریں گل تھا جب کہ ان کا کردار ایک پھپھو کا تھا۔ریحام خان فلم کی پروڈیوسر تھیں، ریحام خان کے علاوہ اداکارہ حریم فاروق اور عمران رضا کاظمی بھی فلم کے پروڈیوسرز تھے۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…