ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

بابراعظم اس وقت اپنی پرائم فارم میں ہیں، محمد یوسف

datetime 21  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ بابر اعظم اس وقت تینوں فارمیٹ میں زبردست بیٹنگ کر رہے ہیں۔ایک بیان میں محمد یوسف نے کہا کہ اسٹیو اسمتھ،کین ولیمسن ، جوروٹ اور ویرات کوہلی جن کے اس وقت بابر اعظم کے ساتھ نام لیے جا رہے ہیں

ان میں سے کین ولیمسن اور جو روٹ ٹاپ پر ہیں تاہم کین ولیمسن تینوں فارمیٹ کھیلتے ہیں جو روٹ تینوں فارمیٹ نہیں کھیلتے لیکن یہ جتنے چار پانچ کھلاڑی ہیں یہ سب بس تھوڑا ہی ایک دوسرے سے اوپر نیچے ہیں ، ورلڈ کلاس بیٹرز یہی ہیں لیکن بابراعظم اس وقت اپنی پرائم فارم میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بابراعظم ٹیسٹ میں نمبر 5 پر ہیں ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بیٹر ہیں، بابرا عظم کی پرفارمنس بول رہی ہے، ان کے کھیلنے کا انداز بھی بتا رہا ہے کہ وہ اس وقت ٹاپ ورلڈ کلاس پلیئر ہے۔محمد یوسف نے کہا کہ بابراعظم نے آسٹریلیا کے خلاف 196 رنز کی جو اننگز کھیلی ہے وہ میرے خیال میں ایک بہت بڑی اننگز ہے، آپ کسی بھی وکٹ پر کھیل رہے ہوں صورتحال خواہ کیسی ہی کیوں نہ ہو، اتنے لمبے سیشنز نکالنا آسان بات نہیں ہے،اس اننگز سے دنیا کا کوئی بھی بیٹر بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔بیٹنگ کوچ نے کہا کہ جہاں رنز بنانے والی بال آ رہی تھی بابر اعظم رنز کر رہے تھے اگر وہ رنز نہ کرتے تو پھر دباؤ آنا تھا جس سے وکٹیں گرنا تھیں لیکن بابرا عظم نے عبداللہ شفیق کے ساتھ مل کر رنز کیے، عبداللہ شفیق کو بھی بہت کریڈٹ جاتا ہے۔محمد یوسف نے کہا کہ بابراعظم نے جس طرح کی غیر معمولی اننگز کھیلی ہے ہم چاہتے ہیں ہمارے جو فرسٹ کلاس کرکٹ کے بیٹرز ہیں یا جنہوں نے ابھی آغاز کرنا ہے وہ بھی اس طرح کی کرکٹ کھیلیں اور سیکھیں کہ جہاں رنز والی گیند ملے اس کو چھوڑیں نہیں۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…