بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

کراچی کے شہریوں پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں

datetime 21  اپریل‬‮  2022 |

کراچی(آن لائن) شہریوں پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں : بجلی 5 روپے 27 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ۔کے الیکٹرک نے مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد بجلی 5 روپے 27 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی۔تفصیلات کے مطابق

کے الیکٹرک نے بجلی 5 روپے 27پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی ، درخواست مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی ہے۔اضافے سے کراچی کے بجلی صارفین پر 8 ارب 59 کروڑ سے زائد کا بوجھ پڑے گا ، کے الیکٹرک کی درخواست پر 27 اپریل کو سماعت ہوگی۔یاد رہے گذشتہ روز سی پی پی اے نے مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کی تھی ، جس کے بعد ملک میں بجلی 3 روپے 15 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔سی پی پی اے نے درخواست میں کہا تھا کہ مارچ میں 10 ارب یونٹ سے زائد بجلی پیدا کی گئی، پانی سے 16.35 فیصد اور کوئلے سے 24.83 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔سی پی پی اے کے مطابق مارچ میں مہنگے فرنس آئل سے 10.62 فی صد بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے 9.53، درآمدی ایل این جی سے 18.87 فی صد بجلی پیدا کی گئی، اور جوہری ایندھن سے 15.01 فی صد بجلی پیدا کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…