جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

جاوید لطیف کی چوہدری سالک کی کابینہ میں شمولیت کی تصدیق

datetime 21  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے ق لیگی رہنما چوہدری سالک حسین کے وفاقی کابینہ کا حلف اٹھانے کی تصدیق کردی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اوکاڑہ میں پارٹی کا شیڈول پروگرام تھا میں وہاں موجود تھا،

وہاں سے واپس آیا ہوں ایک دو دن میں حلف ہوجائے گا۔ایک سوال کے جواب میں ن لیگی رہنما نے کہا کہ بی این پی مینگل کے 2 وزراء اور ایک اور صاحب میرے ساتھ حلف اٹھائیں گے۔اس پر اینکر پرسن نے سوال کیا کہ کیا چوہدری سالک حسین بھی شہباز شریف کی کابینہ کا حلف اٹھائیں گے، جس پر میاں جاوید نے جواب میں کہا کہ جی، انشاء اللہ، بالکل۔دوران گفتگو ن لیگی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کو 2، 4 ماہ اور دیے جاتے تو لوگوں نے جوتے مار کر اقتدار سے باہر کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن نے یہ فیصلہ قومی ضرورت کے تحت لیا ،تمام جماعتوں نے فیصلہ کیا کہ قومی حکومت بنانی چاہیے۔میاں جاوید لطیف نے کہا کہ پی ٹی آئی والے نہ کسی کا لحاظ کرتے ہیں، نہ آئین اور نہ قانون کو مانتے ہیں اور پھر کہتے ہیں ہمیں دیوار سے لگایا جارہا ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ پی ٹی آئی والے بتائیں کہ ہم نے کونسا ایسا قدم اٹھایا ہے، جس کو انتقامی کارروائی کہا جائے؟ن لیگی رہنما نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف عید کے بعد پاکستان میں نظر آئیں گے۔جاوید لطیف نے کہاکہ توشہ خانہ تو بہت چھوٹی بات ہے ابھی تو عمران خان حکومت کے بڑے اسکینڈلز سامنے آئیں گے۔انہوںنے کہاکہ اداروں کے بلیک میل کرکے عمران خان حکومت میں آئے، ناکام ہونے کے باوجود یہ آج اداروں کو بلیک میل کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…