اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر آصف زرداری نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی ہے۔
آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات کے موقع پر چوہدری سالک حسین اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔اعلامیے کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سابق صدر نے موجودہ سیاسی صورتحال پر ساتھ دینے پر مسلم لیگ ق کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ سیاست میں افہام و تفہیم، احترام اور تحمل و برداشت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس سے بچا جا سکتا تھا۔اعلامیے کے مطابق آصف زرداری اور چوہدری شجاعت حسین نے مستقبل میں بھی سیاسی مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ خیال رہے کہ ق لیگ کے طارق بشیر چیمہ اور چوہدری سالک نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دیا تھا۔