پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

شہباز شریف اپنی 8 لاکھ روپے تنخواہ سے دستبردار، اپنی تمام تنخواہیں سوات کڈنی سینٹر کو دینے کا اعلان کردیا

datetime 20  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی)مائزہ حمید گجر کا کہناہے کہ شہباز شریف نے اپنی تنخواہ 8 لاکھ سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے وہ اپنی تنخواہیں سوات کڈنی سینٹر کو دیں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارا اتحاد ذاتی پسند نا پسند سے بالاتر ہو کر ملک کے 22 کروڑ عوام کی خدمت کرنا ہے،ہم غربت، بے روزگاری اور افراط زر جیسے چیلنجز سے نبرد آزما ہیں،

عوام کو جو توقعات آپ سے ہیں آپ خلوص سے پانسہ بدل دیں۔ بدھ کو وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا جس میں وفاقی کابینہ میں شامل اراکین نے شرکت کی، وفاقی کابینہ کو ملکی معیشت اور امن و امان سمیت مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وفاقی کابینہ کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کابینہ ارکان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ ہم نے بڑی محنت سے ایک جھرلو حکومت کو گھر بھیجا۔انہوں نے کہاکہ تجربہ کار افراد کابینہ میں ہیں جنہوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں، آپ کی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے آپ کو یہ ذمہ داری سونپی، عوام کو جو توقعات آپ سے ہیں آپ خلوص سے پانسہ بدل دیں۔انہوں نے کہا کہ ہم غربت، بے روزگاری اور افراط زر جیسے چیلنجز سے نبرد آزما ہیں، مشکلات کے خلاف جنگ میں گزشتہ حکومت بری طرح ناکام رہی۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں قوم کے مفاد میں بہترین فیصلے کرنے ہیں، تمام بڑی جماعتوں کا اکٹھا ہونا پاکستان کی تاریخ کا بڑا اتحاد ہے، کون سے وہ اقدامات ہیں جو عوام کے بہترین مفاد میں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کے کیا مسائل ہیں، ان پر بھرپور توجہ دینا ہوگی، دیگر صوبوں کے مسائل پر بھی ہمیں توجہ دینا ہوگی۔انہوں نے کہاکہ زہریلے پروپیگنڈے کا حقائق کی مدد سے جواب دینا ہوگا، ساڑھے تین سال میں جو کرپشن عروج پر تھی اس کو ختم کرنا ہے۔شہباز شریف نے کہاکہ جب سیاست کا موقع آئے گا تو سیاست ہوتی رہے گی لیکن ابھی ہمارے اتحاد کا مقصد ذاتی پسند ناپسند سے بالاتر ہو کر ملک کے 22 کروڑ عوام کی خدمت کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…