اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان تحریک انصاف کو کلین چٹ نہیں دی جاسکتی ، مصطفی کمال

datetime 20  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو کلین چٹ نہیں دی جاسکتی ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال نے کہاکہ کسی کوشک نہیں 2018 کا الیکشن چوری شدہ تھا کیونکہ 2018 کے الیکشن میں پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ کی سپورٹ تھی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ک

ووزیراعظم بنانے والوں کوان کے رویے کا نہیں پتہ تھا، وہ نہیں جانتے تھے کہ وہ اپوزیشن سے بات نہیں کرینگے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت بننے کے بعد ہی آئینی بحران پیدا ہوگیا تھا اور اب عمران خان کی وجہ سے یہ نالائق ہم پر حکومت کریں گے۔انہوں نے کہاکہ آج عمران خان جن پارٹیوں کو چور ڈاکو کہہ رہے ہیں جس کی اصل وجہ خود پی ٹی آئی ہی ہے، چار سالو میں جو کیا ان کی وجہ سے یہ سب ممکن ہوا ہے۔مصطفی کمال نے کہاکہ آج پی ٹی آئی افواج ججز کو برا بلا کہہ رہے ہیں اور یہیں عدالتیں نواز شریف کو نکال رہی تھی اس وقت آپ خوش تھے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ریاست مدینہ کو ایک مذاق بنا دیا ہے اور اب پاکستانی پاسپورٹ کو جلایا جارہا ہے۔انہوں نے عمران خان اور ان کی پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو پی ٹی ائی کے ساتھ ہے وہ امر بل المعروف ہے اور جو آپ لا نہیں وہ غلط راستے پر گامزن ہے۔انہوں نے کہاکہ آج جن عمران خان نے اداروں کو تنقید کا نشانہ پر لیا اور افواج کے سربراہان کے خلاف ٹرینڈ چلا رہے ہوں جب یہی آپ کی حکومت بنا رہے تھے تو آپ ان کے ساتھ تصاویر بنوارہے تھے، تب تو سب کچھ ٹھیک تھا اور آج پاکستان کے ان افواج کو برا بلا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان آج کہہ رہے کہ جسٹس فائز عیسی کیخلاف ریفرنس ہماری غلطی تھی اور یہ 2 سال بعد کہیںگے کہ جو آج کررہے ہیں وہ غلط ہے تو پھر کیا کریں گے۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…