جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان کے بہت سے لوگ 5 دن میں ملک سے باہربھاگ جائیں گے اور کچھ لوگ راستے میں پکڑے جائیں گے، حیرت انگیز دعویٰ

datetime 20  اپریل‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)سندھ کے مشیرزراعت منظور وسان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی والوں کو مچھ، خیرپور اوراڈیالہ جیلوں میں دیکھ رہا ہوں ، میرا ہار میری گھڑی میری مرضی ایسا نہیں چلے گا، احتساب سب کا ہوگا۔بدھ کو جاری اپنے بیان میں مشیرزراعت منظور وسان نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کو مچھ، خیرپور اوراڈیالہ جیلوں میں دیکھ رہا ہوں اور مجھے نظر آرہا ہے کہ اب شاید جیلوں میں جگہ بھی کم پڑ جائے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے بہت سے لوگ 5 دن میں ملک سے باہربھاگ جائیں گے اور کچھ لوگ راستے میں پکڑے جائیں گے، پی ٹی آئی والوں کو میں جیلوں میں کھانا کھلائوں گا ،انتظام کرلیا ہے۔پی پی رہنما نے کہا کہ جب ہمارا احتساب ہورہا تھا تو یہ خوش ہوتے تھے، اب ان کااحتساب ہونے جارہا ہے توعمران خان ناراض ہیں، ابھی تو ابتدا ہوئی ہے، پی ٹی آئی والوں کے بہت کیسز کھلنے والے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران پہلے ہم سے حساب مانگتے تھے، اب ہم گھڑی اور ہار کا حساب مانگ رہے ہیں ، میرا ہار میری گھڑی میری مرضی ایسا نہیں چلے گا، احتساب سب کا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…