منگل‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2026 

ہم نے کسی جج کو ہٹانے کی کوشش نہیں کی،اسد عمر

datetime 20  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیر اسد عمر نے کہاہے کہ نہ ہم نے کبھی سپریم کورٹ پرحملہ کرایا اور نہ کسی جج کو ہٹانے کی کوشش کی،مفتاح اسماعیل نے گلہ کیا اور کہا ریکارڈ خسارہ ہوگیا، مفتاح ابھی سے آپ کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، یہ آپ کے بس کی بات نہیں، امپورٹڈ حکومت کے

معاملات چلانا مشکل ہے،آئیں پاکستانیوں کے پاس چلتے ہیں اور الیکشن کرائیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے گلہ کیا اور کہا ریکارڈ خسارہ ہوگیا، مفتاح ابھی سے آپ کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، یہ آپ کے بس کی بات نہیں، امپورٹڈ حکومت کے لیے معاملات چلانا مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت آئی تو 2.1 ارب ڈالر کا یعنی 4 گناہ زیادہ خسارہ ملا، ایک ماہ پہلے تک زرمبادلہ ذخائر ریکارڈ سطح پر تھے، اب صرف چار ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر میں 5 ارب ڈالر کی کمی ہوگئی ہے، پاکستان کی معیشت کو ایک ہفتے میں شدید نقصان پہنچا ہے ، ہم نے تنکا تنکا جمع کرکے زرمبادلہ ذخائر بڑھائے تھے۔اسد عمر نے کہا کہ یہ حکومت نہیں چل سکتی، آئیں پاکستانیوں کے پاس چلتے ہیں اور الیکشن کرائیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن متعصب الیکشن کمیشن نظر آتا ہے، ہم نے فنڈنگ کی تمام تفصیلات جمع کرائی ہیں، روزانہ سماعت کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل فائل کی ہے، دوسری درخواست الیکشن کمیشن کے امتیازی سلوک کے خلاف ہے، الیکشن کمیشن ایک غیرجانبدار الیکشن کمیشن نہیں رہا، عمران خان نے غیرجانبدار الیکشن کمیشن کیلئے تعیناتی کی تھی، ہم الیکشن کمیشن پرایک ہفتے سے نہیں بہت پہلیسیاعتراضات اٹھارہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر نے کہا کہ نہ ہم نے کبھی سپریم کورٹ پرحملہ کرایا اور نہ کسی جج کو ہٹانے کی کوشش کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مرنے کے علاوہ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…