اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

فیصل آباد کا اعزاز،رانا ثناء اللہ تیسرے وزیر داخلہ بن گئے

datetime 20  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی ) پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے رانا ثناء اللہ خاں ایڈووکیٹ نے وزیر داخلہ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا، وفاقی وزیر داخلہ کا قلمدان فیصل آباد میں تیسری مرتبہ آیا ہے جوکہ فیصل آباد کیلئے ایک بڑا اعزاز ہے

آن لائن کے مطابق رانا ثناء اللہ خاں قیام پاکستان کے بعد فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے تیسر ے وزیر داخلہ ہیں اس سے قبل جنرل ضیاء الحق چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹرکے دورہ حکومت میں فیصل آباد شہر سے تعلق رکھنے والے میاں ذاہد سرفراز وفاقی وزیر واخلہ رہے ہیں جبکہ جنر ل محمد ایوب خان صدر پاکستان کے دور حکومت کے دوران فیصل آباد سے تعلق پارلیمنٹریرچوہدری علی اکبر وزیر داخلہ مغربی پاکستان رہ چکے ہیں اس طرح فیصل آباد سے رانا ثناء اللہ خاں تیسری اہم شخصیات ہیں جن کو وفاقی وزیر داخلہ کا قلمدان سونپا گیا جوکہ فیصل آباد کیلئے ایک بڑا اعزاز ہے،فیصل آباد شہر سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان یکم جنوری 1955کو پیدا ہوئے۔انہوں نے سیاست کا آغاز پیپلزپارٹی سے کیا اور وہ پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔ اس وقت پاکستان را نا ثناء اللہ مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر ہیں وہ اس قبل مسلم لیگ ن کے پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف، سابق وزیر قانون و داخلہ پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔ رانا ثنااللہ خان متعدد بار پنجاب اسمبلی میں فیصل آباد کی نششت سے کامیاب ہوا۔ وہ پیشے کے لحاظ سے ایک ایڈووکیٹ ہیں-



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…