اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے پرنسپل سیکرٹری کو عہدے سے ہٹا دیا

datetime 20  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر راشد منصور کی جانب سے لکھنے والے خط کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب نے پرنسپل سیکرٹری کو عہدے سے ہٹانے

کے لیے چیف سیکرٹری کو خط لکھا دیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے ذرائع کے مطابق پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر کی جگہ اسپیشل سیکرٹری عمر سعید کو اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ گورنر پنجاب نے پرنسپل سیکرٹری کی جانب سے لکھے گئے خط پر اعتراض لگایا ہے کہ پرنسپل سیکرٹری کس طرح ازخود خط لکھ کر گورنر کو دباو میں لا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب نے پرنسپل سیکرٹری کے خطوط منظر عام پر آنے کے بعد انکوائری کی، گورنر پنجاب نے حکم دیا ہے کہ تحقیقات کی جائیں پرنسپل سیکرٹری کی خفیہ خط و کتابت میڈیا تک کیسے پہنچی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پرنسپل سیکرٹری راشد منصور نے گورنر عمر سرفراز چیمہ کو دو خطوط لکھے تھے، پہلے خط میں گورنر پنجاب کو حمزہ شہباز سے حلف لینے کا کہا تھا جبکہ دوسرے خط میں گورنر کو موصول ہونے والی سیکرٹری اسمبلی کی رپورٹ کو ازخود مسترد کیا گیا تھا۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…