اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

آخری گیند تک لڑوں گا ، رمیز راجہ کا اعلان

datetime 20  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)چیئرمین رمیز راجہ بھی ڈٹ گئے ، عہدہ نہ چھوڑنے کا فیصلہ ، آخری گیند تک کھیلنے کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ نے استعفیٰ دینے کے بجائے فیصلہ نئے وزیراعظم شہباز شریف پر چھوڑ دیا ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے استعفیٰ دینے کے بجائے فیصلہ نئے وزیراعظم شہباز شریف پر چھوڑ دیا ہے۔پی سی بی آئین کے مطابق وزیراعظم بورڈ آف گورنرز میں اپنے دو نمائندے نامزد کرتا ہے جو چیئرمین کے عہدے کے لیے انتخاب میں حصہ لے سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق نئے چیئرمین پی سی بی کے لیے نجم سیٹھی اور ذکا اشرف فیورٹ ہیں۔واضح رہے کہ حکومتی تبدیلی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو بھی تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔رمیزراجہ ستمبر2021 سے چیئرمین کیفرائض انجام دیرہے ہیں۔ حکومت کی تبدیلی کے بعد چیئرمین پی سی بی کی تبدیلی کے قومی امکانات ہیں۔دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈرمیزراجہ کے حوالے سے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بطور چیئرمین پی سی بی اپنے مستقبل کا فیصلہ رمیز کے اپنے ہاتھ میں ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ میں صحافیوں سے ملاقات کی اور رمیزراجہ کے استعفے اور نجم سیٹھی کی پی سی بی میں آنے کی خبروں پرتبصرہ کیا۔اس موقع پرصحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ موجودہ صورتحال کے حوالے سے آپ رمیز راجہ کو کیا ہدایت دیں گے؟ صحافی کو جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ رمیزراجہ میرا کھلاڑی ہے، میں نے اسے آزاد چھوڑا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ رمیزراجہ آخر تک مخالفین کا مقابلہ کریں گے اور بطور چیرمین پی سی بی مستقبل کا فیصلہ ان کے اپنے ہاتھ میں ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر رمیزراجہ چیرمین پی سی بی کے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہیں تو وہ ان کا اپنا فیصلہ ہوگا۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…