اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 16 اکائونٹس میں بھارتی شہری کے اکاؤنٹ سے پیسے آئے، عمران کی چوری اسٹیٹ بینک دستاویزات سے پکڑی گئی۔اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے مطابق تحریک انصاف کے 16 اکاؤنٹس میں بھارتی شہری رومیٹا شیٹی کے اکاؤنٹ سے پیسے آئے، برطانیہ، بھارت، فن لینڈ،ناروے اور کینیڈا سے تحریک انصاف کو پیسے آئے۔انہوں نے کہا کہ 349 کمپنیوں اور 88 انفرادی لوگوں کے بھیجے گئے پیسے ڈیکلیئر نہیں کیے گئے۔ مریم اورنگزیب نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی چوری اسٹیٹ بینک نے دستاویزات سے پکڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو کروڑوں روپے ذاتی اکاؤنٹس میں آتے رہے، 2011 میں پندرہ اکاؤنٹس ڈیکلیئر نہیں کیے گئے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ستر لاکھ ڈالر فارن فنڈنگ میں ڈکلیئر نہیں ہیں، ممنوعہ فنڈنگ کسی نے لی ہے تو پارٹی اور چیئرمین کو بھی سزا ملے گی۔
عمران کی چوری اسٹیٹ بینک دستاویزات سے پکڑی گئی، مریم اورنگزیب کا تہلکہ خیز انکشاف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
200 یونٹس تک بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم ہونے کی خبریں،وزارت توانائی کا بڑا اعلان
-
پانچ سو ڈالر
-
وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا
-
عید پر حکومت کا اہم اعلان! سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
ٹرمپ نے ایران پر حملہ آخری لمحے میں کیوں روکا؟ اسرائیلی صحافی نے خفیہ وجہ بتا دی
-
پاکستان اور آئی ایم ایف بجٹ مذاکرات، پیٹرولیم لیوی 100 روپے فی لیٹر تک جانے کا امکان
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
اسکولوں میں 3 ماہ کی تعطیلات کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس
-
بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، تیز بارشوں کی پیشگوئی
-
موبائل صارفین بیلنس کٹوتی سے کیسے محفوظ رہیں؟ بالکل مفت اور آسان طریقہ
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
واٹس ایپ اکائونٹ بند ہونے کا خطرہ، پی ٹی اے نے صارفین کو خبردار کردیا
-
ایران امریکا مذاکرات کا اعلان،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
کراچی میں نیا تعمیراتی شاہکار؛ پاکستان کی بلند ترین عمارت ’برجِ قائد‘ کا معاہدہ طے



















































