جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

سپریم کورٹ نے کے پی حکومت سے بیرون ملک سے آئے زلزلہ فنڈز کی تفصیلات مانگ لیں

datetime 20  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیس میں خیبرپختونخوا حکومت سے بیرون ملک سے آئے فنڈز کی تفصیلات طلب کر لیں۔ سپریم کورٹ میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیس کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔سیکرٹری فنانس اور ایرا نے رپورٹ جمع کرادی جبکہ کے پی حکومت نے جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا۔دورانِ سماعت جسٹس مظاہر نقوی نے سوال کیا کہ تعلیم اور صحت کے منصوبوں پر کتنی رقم خرچ کی گئی؟صوبائی حکومت کے پاس فنڈز کی مد میں کتنی رقم باقی ہے؟ تفصیل دیں۔انہوں نے کہا کہ کونسا منصوبہ کس کے پاس ہے؟ یہ پالیسی معاملہ ہے، ہمیں بتائیں کتنا فنڈز آیا کتنا خرچ ہوا۔عدالت نے پختونخوا حکومت کو جواب جمع کرانے کا وقت دیتے ہوئے سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…