جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

بہت جلد وزیر خارجہ کے طورپر اپنے عہدے کا حلف اٹھالونگا ، بلاول بھٹو زر داری

datetime 19  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد وزیر خارجہ کے طورپر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لینگے ۔تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں متحدہ حکومت کی وفاقی کابینہ کی حلف بر داری کی تقریب میں یہ توقع کی

جارہی تھی کہ بلاول بھٹو زر داری وفاقی کابینہ میں شمولیت اختیار کرینگے اور انہیں وزیر خارجہ کا عہدہ سونپا جائیگا تاہم وہ وفاقی وزراء کے مختلف نشستوں پر بیٹھنے کی بجائے مہمانوں کی نشستوں پر سابق وزیراعظم سینیٹر یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ بیٹھے رہے ۔ تقریب حلف بر داری کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف تمام وزراء سے فرداً فرداً ہاتھ ملانے ان کے پاس گئے اور بلاول بھٹوزر داری کی خیریت دریافت کی تقریب کی اختتام پر جب بلاول بھٹو زر داری سے پوچھا گیاکہ آپ نے حلف کیوں نہیں اٹھایا تو انہوںنے جواب دیاکہ بہت جلد اٹھالونگا ۔ دریں اثناء پیپلز پارٹی کے وفاقی وزیر نے ایوان صدر میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلاول بھٹو زر داری کے حلف اٹھانے کے معاملے پر ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا حنا ربانی کھر کو پیپلز پارٹی کی طرف سے خارجہ امور کی وزیر مملکت نامزد کیاگیا ہے اور انہوںنے حلف اٹھالیا ہیجب بھی بلاول بھٹو زر داری کے حوالے سے فیصلہ ہو گا تو وہ حلف اٹھالیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…