ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

برطانوی وزیراعظم، وزرا سمیت 10حکومتی عہدیداروں پر روس میں داخلے پر پابندی

datetime 17  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)روس نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن، سیکریٹری خارجہ لز ٹرس، وزیر دفاع بین والیس اور 10 دیگر برطانوی حکومتی عہدیداروں اور سیاست دانوں پر روس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کی

وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بتایا کہ یہ پابندی لگانے کا اقدام برطانوی حکومت کی جانب سے غیرمعمولی دشمنی پر مبنی کارروائیوں خاص طور پر سینئر روسی حکام کے خلاف پابندیوں کے نفاذ کے فیصلے کے پیش نظر کیا گیا ہے جبکہ جلد ہی پابندی کی فہرست میں مزید افراد کو بھی شامل کیا جائے گا۔برطانوی حکومت کے ترجمان نے روس کی جانب سے بورس جانسن اور دیگر برطانوی سیاست دانوں پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اور ہمارے بین الاقوامی شراکت دار یوکرین میں روسی حکومت کے افسوس ناک اقدامات کی مذمت کرنے اور کریملن سے جنگ بندی کا مطالبہ کرنے کے لیے متحد ہیں۔کریملن نے برطانوی وزیر اعظم کو روس مخالف دوڑ میں سب سے زیادہ سرگرم شخص قرار دیا اور کہا کہ بورس جانسن یوکرین کے بڑے حامیوں میں سے ایک ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا ہم یوکرین کی حمایت کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…