اسلام آباد (آئی این پی، آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت پرکبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ڈپٹی اسپیکر کے عہدے سے استعفی کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر
اپنے پیغام میں قاسم سوری نے کہا کہ قومی اسمبلی سے استعفی میری پارٹی کے وژن اور شاندار وراثت سے وابستگی کی علامت ہے، استعفی جمہوریت کے ساتھ اس کی وابستگی کی علامت ہے۔قاسم سوری نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری،سالمیت پرکبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے ، ملکی مفادات اورآزادی کیلیے لڑیں گے ، پاکستان کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بطورڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کا دلیرانہ فیصلہ تاریخ کا حصہ ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ قاسم سوری نے استعفیٰ دے دیا۔بحیثیت ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری نے جس طرح بیرونی سازش کا مقابلہ کیا اور ایک دلیرانہ فیصلہ دیا وہ تاریخ کا حصہ ہے۔ تاریخ قاسم سوری کو ایک دلیر اورملک کے وفادار کے طورپرہمیشہ احتراج دے گی۔ بحیثیت تحریک انصاف کے کارکن ہم سب کوآپ پرفخر ہے۔