لاہور(آئی این پی)پی ٹی آئی رہنما خسرو بختیار اور ان کے بھائی ہاشم جواں بخت کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں خسرو بختیار اور ان کے بھائی کے خلاف دائر درخواست میں دعوی کیا گیا ہے کہ دونوں بھائیوں نے آمدن سے زائد اثاثے بنائے، اور ظاہر نہیں کیے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ خسرو بختیار اور ان کے بھائی کے اثاثے اربوں تک پہنچ چکے ہیں، دونوں بھائی صادق و امین نہیں ہیں، اس لیے خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کے خلاف نیب تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کی جائے۔ درخواست میں نیب، خسرو بختیار اور ہاشم بخت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔