بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

ترکی میں بھیڑ کے قیمے سے تیار خلائی کباب بنا لیا گیا

datetime 16  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول(این این آئی) ترکی میں بنائے گئے خلائی کباب پچھلے چند دنوں میں سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہوئے ہیں کیونکہ اسے ہیلیم کے ایک بڑے غبارے سے باندھ کر 100 کلومیٹر اونچائی تک بھیجنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا تھا۔غیرملکی خبروں کے مطابق، جنوبی ترکی کے شہر ادانا

میں ایک ریسٹورینٹ کے مالک، یاسر ایدین اور مقامی تاجر ادریس البیراک نے مشترکہ طور پر یہ مظاہرہ کیا تھا۔یاسر ایدین کے ریسٹورینٹ میں پائپ کباب متعارف کروایا گیا ہے جسے بھیڑ کے قیمے سے تیار کیا جاتا ہے۔ عام سیخ کباب کے برعکس، پائپ کباب میں چوکور دھاتی پائپ کے گرد بھیڑ کا مصالحہ دار قیمہ لیپٹا جاتا ہے۔12 اپریل کو عالمی خلائی دن منانے کیلیے ادریس البیراک نے یہی پائپ کباب ایک بڑے ہیلیم غبارے میں باندھا جو آہستہ آہستہ اوپر اٹھتا ہوا 100 کلومیٹر کی اونچائی تک پہنچ گیا، جہاں زمینی کرہ ہوائی ختم ہوجاتا ہے۔پائپ کباب کے شفاف ڈبے میں کیمرا اور دوسرے آلات بھی نصب کیے گئے تھے تاکہ اس سفر کے ایک ایک لمحے پر نظر رکھی جاسکے۔انتہائی بلندی پر پہنچنے کے کچھ دیر بعد یہ غبارہ پھاڑ دیا گیا اور پائپ کباب کا پورا ڈبا ایک پیراشوٹ کے ذریعے قریبی سمندر میں اتر گیا، جہاں ایک ٹیم پہلے ہی سے منتظر تھی۔یہ ڈبہ سمندر سے نکالا گیا، اور جب اس میں رکھا گیا کباب کھایا گیا تو وہ بالکل تازہ اور خستہ تھا۔ تشہیر کی غرض سے اس پائپ کباب کو خلائی کباب(اسپیس کباب)کا نام دے دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…