اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کے کہنے پر جان بھی دیں گے۔پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر صحافیوں سے گفتگو میں زرتاج گل نے کہا کہ عمران خان اگر استعفے کا کہتے ہیں تو استعفیٰ دیں گے اور عمران خان اگر جان دینے کا کہتے ہیں تو جان دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان سے یہاں پہنچی ہوں جہاں کے عوام نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کردیا ہے۔