جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کا قومی اسمبلی سے اجتماعی استعفوں کا اعلان

datetime 11  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے اجتماعی استعفوں کا اعلان کردیا، نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بعض اراکین نے عمران خان کو استعفیٰ نہ دینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایوان میں ڈٹ کر ان کا مقابلہ کرنا چاہیے،

ہم میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔ذرائع کے مطابق اراکین کے مشورےپر سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم کسی صورت اس اسمبلی میں نہیں بیٹھیں گے، اگر آپ میں سے کوئی استعفیٰ نہ دے تو میں پہلا رکن ہوں گا جو اسمبلی سے استعفیٰ دوں گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کل رات سب کو سمجھ آگئی ہوگی کہ پی ٹی آئی کی طاقت کیا ہے۔پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کی جانب سے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کے فیصلے کے بعد سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کی تصدیق انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی۔اس سے قبل تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد پہلی مرتبہ عمران خان پارلیمنٹ ہاوس آئے۔ اس موقع پر پارٹی رہنمائوں نے ان کا خیرمقدم کیا۔ صحافیوں نے عمران خان سے متعلق اتوار کو ہونے والے مظاہروں سے متعلق سوال کیا تو انھوں نے جواب دیا کہ عزت دینے والا اللہ ہے۔ پارلیمنٹ آمد کے بعد عمران خان پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے لیے کمیٹی روم چلے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…