جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

دنیا میں قرآن کی آواز پہنچانے والی مقرا الحرمین سروس، لاکھوں لوگ مستفید

datetime 11  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(این این آئی)صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے ذیلی شعبے ہدایات و رہ نمائی نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اپنی خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ان خدمات میں الیکٹرانک مقرا الحرمین الشریفین بھی شامل ہے،

جس کی آواز دنیا کے کونے کونے میں گونج رہی ہے۔ مقرا الحرمین سروس کا مقصد قرآن پاک سمجھنا اوراس کی درست طریقے سے تلاوت سیکھنا ہے۔ مقرا الحرمین کے ذریعے ماہر سند یافتہ اساتذہ کے ہاتھوں قرآن پاک سیکھا اور پڑھا جا سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدارت عامہ کے شعبہ قرآن و کتب کے ڈائریکٹر جنرل غازی الذبیانی نے کہا کہ مقرا الحرمین سروس صوتی اور بصری رابطے کے ذریعے قرآن پاک کی تلاوت اور اس کی تعلیم کے لیے فراہم کی جا رہی ہے۔ یہ جدید ٹیکنالوجی سے تیار کی گئی ایک منفرد سروس ہے جو چوبیس گھنٹے دنیا کے تمام حصوں تک لاکھوں مردو خواتین کو اور قرآن سیکھنے والوں کی مدد کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقرا کے قرا حضرات کا انتخاب مقامی باشندوں سے کیا جاتا ہے۔ ان کے چنا کے لییان کی کتاب اللہ کی تدریس کی اہلیت جانچی جاتی ہے۔ اس وقت حرم شریف میں 29 قاری اور قاریات یہ خدمت انجام دے رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…