جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

محمد عامرکا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا امکان

datetime 10  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)فاسٹ بولر محمد عامرکا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق چئیرمین پی سی بی رمیز راجا اگر مستعفی ہوتے ہیں

تو محمد عامرکا ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان متوقع ہے۔خیال رہے کہ پاکستان کے لیے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 50 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے مایہ ناز فاسٹ بولر محمد عامر نے دسمبر 2020 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔اس وقت کے بولنگ کوچ وقار یونس اور ہیڈکوچ مصباح الحق کی وجہ سے محمد عامر نے ریٹائرمنٹ لی تھی، بعد ازاں محمد عامر نے اعلان کیا تھا کہ کوچز کے جانے کے بعد وہ ریٹائرمنٹ واپس لیں گے لیکن رمیز راجا کے چئیرمین پی سی بی بننے کے بعد محمد عامر نے ارادہ ترک کر دیا تھا کیونکہ رمیز راجا ماضی میں میچ فکسرز کی شدید مخالفت کرتے رہے ہیں۔واضح رہے کہ ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کے وزیر اعظم نہ ہونے پر رمیز راجا اپنے عہدے پر برقرار رہنے کے حق میں نہیں ہیں، اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے قریبی دوستوں اور پی سی بی میں اپنے ساتھیوں سے مشاورت بھی کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…