جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کی تحریک عدم اعتماد میں ناکامی نے پوری دنیا کے میڈیا کی توجہ حاصل کرلی

datetime 10  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عمران خان کی تحریک عدم اعتماد میں ناکامی نے پوری دنیا کے میڈیا کی توجہ حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی متحدہ اپوزیشن کی جانب سے عمران خان کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی خبر عالمی میڈیا کی زینت بنی رہی اور عالمی نشریاتی اداروں نے اس خبر کو نمایاں پر شائع اور نشر کیا۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ نے عمران خان کے خلاف تحریک اعتماد کی خبر دیتے ہوئے لکھا کہ کئی ہفتوں کے سیاسی ڈرامے اور آئینی بحران کے بعد پاکستان کے وزیر اعظم کے طور پر عمران خان کی ہنگامہ خیز مدت ختم ہو گئی۔الجزیرہ نے لکھا کہ جمعرات کو دیے گئے سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے نے پارلیمنٹ کو بحال کر دیا تھا جسے عمران خان نے تحلیل کرنے کی کوشش کی تھی اور عدالت نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹ کو لازمی قرار دیا تھا جس سے وہ بچنے کی کوشش کر رہے تھے۔قطری نشریاتی ادارے نے لکھا کہ اس تمام صورتحال میں عمران خان کے پاس صرف دو راستے تھے، ایک راستہ یہ تھا کہ وہ استعفیٰ دے دیتے اور دوسرا راستہ یہ تھا کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے ذریعے انہیں عہدے سے ہٹا دیا جائے۔امریکی نشریاتی ادارے سی سی این نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو معاشی بدانتظامی اور ملک کی خارجہ پالیسی کو غلط طریقے سے چلانے کے الزامات پر عدم اعتماد کے ووٹ کے بعد ملک کے وزیراعظم کے طور پر معزول کر دیا گیا، جس سے ان کی بطور وزیر اعظم ہنگامہ خیز مدت کا خاتمہ ہو گیا۔امریکی نشریاتی ادارے نے لکھا کہ 10 اپریل کو ہونے والی پارلیمانی ووٹنگ میں سابق کرکٹ اسٹار کو شکست ہوئی تھی، اپوزیشن کو انہیں ہٹانے کے لیے 342 ممبران اسمبلی میں سے کم از کم 172 ووٹ درکار تھے۔

سی این این نے رپورٹ کیا کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل تھی جس میں عمران خان کی اپنی سیاسی جماعت کے ایک درجن سے زیادہ منحرف اراکین تھے۔برطانوی نشریاتی ادارے دی گارڈین نے اپنی خبر میں لکھا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان ایک ڈرامائی ہفتے کے بعد پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دوران شکست سے دوچار ہوگئے، اس دوران انہوں نے اس اقدام کو

آگے بڑھنے سے روکنے کی کوشش میں آئین کی خلاف ورزی کی تھی۔برطانوی اخبار نے لکھا کہ عمران جو ایک سابق عالمی کرکٹر سے نیک اسلام پسند سیاست دان بنے وہ اپنی پارلیمانی اکثریت کھونے کے بعد اپنی سیاسی زندگی کی بقا کے لیے ہفتوں سے لڑ رہے ہیں۔بھارتی نشریاتی ادارے دی ٹائمز آف انڈیا نے لکھا کہ عمران خان تحریک عدم اعتماد میں شکست کے بعد پاکستان کے پہلے وزیراعظم بن گئے جنہیں ووٹ آف نو کانفڈینس کے

ذریعے ہٹایا گیا۔بھارتی نشریاتی ادارے نے لکھا کہ جب تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہورہی تھی تو 69 سالہ عمران خان ایوان زیریں میں موجود نہیں تھے۔ایک اور بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی نے لکھا کہ عمران خان کو کئی ہفتوں کے سیاسی بحران کے بعد پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کا ووٹ ہارنے کے بعد اتوار کو پاکستان کے وزیر اعظم کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔ نئے وزیر اعظم کا انتخاب پیر کو کیا جائے گا، جس میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سربراہ شہباز شریف کو ملک کے نئے وزیراعظم کے طور پر متحدہ اپوزیشن نے باضابطہ طور پر نامزد کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…