ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کسی کا پیروکار بننا چھوڑیں، خود لیڈر بنیں وقار ذکا کا تحریکِ عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد نوجوانوں کو مشورہ

datetime 10  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، اسلام آباد(این این آئی)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان وقار ذکا نے تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہونے پر نوجوانوں کو ایک مفید مشورہ دے دیا ہے۔وقار ذکا نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہونے پر ملک کے نوجوانوں کوایک پیغام دیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ

یہ پاکستان کی طرف لوٹنے کا وقت ہے، ہمیں نئی سیاسی جماعتوں کی ضرورت ہے، ہمیں نوجوانوں کی ضرورت ہے کہ وہ صرف ووٹ نہیں دیں بلکہ اگلے انتخابات میں کھڑے ہوں۔انہوں نے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہاگر آپ واقعی پاکستان کی پرواہ کرتے ہیں تو آپ سب اپنے اپنے علاقوں سے الیکشن لڑنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں لکھا کہ کسی کا پیروکار بننا چھوڑیں اور خود لیڈر بنیں۔دوسری جانب قومی اسمبلی میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کی کامیابی اور عمران خان کا وزارتِ عظمیٰ کا عہد ختم ہو جانے پر شوبز کے معروف اداکاروں نے ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے مارچ میں تحریکِ عدم اعتماد جمع کرائی گئی جس کے بعد 10 اپریل کو 174 ووٹوں کے ساتھ عدم اعتماد کامیاب ہوئی۔پاکستانی شوبز سے منسلک اداکار وں کی جانب سے بھی مایوسی کا اظہار کیا گیا ۔

اداکار بلال قریشی نے عمران خان کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی لکھا کہ پاکستان ہار گیا۔اداکارہ زارہ نور عباس نے کہا کہ عمران خان ہی ہمیشہ سے میرے لیڈر تھے اور رہیں گے۔اداکارہ سعدیہ غفار نے لکھا کہا کہ جمہوریت کیلئے یہ ایک افسردہ رات ہے، عمران خان پاکستان کے ساتھ رونما ہونے والی بہترین چیز تھے۔

یوٹیوبر و کامیڈین زید علی نے گزشتہ دن کو پاکستان کا تاریک ترین دن قرار دیا، انہوں نے کہا کہ ‘ہم بحیثیت قوم اپنا سب سے قیمتی اثاثہ کھو چکے ہیں، میں عمران خان کی ہمت کو سلام پیش کرتا ہوں جہاں وہ آخری سانس تک لڑتے رہے۔زید نے کہا کہ وہ ایک سچے چمپئن اور رہنما کی مثال ہیں، کپتان آپ نے شاندار کھیلا۔اداکارہ حریم فاروق نے لکھا کہ پاکستان کی تاریخ کا یہ افسردہ دن ہے۔

آج کی رات دل بوجھل ہے تاہم اب بھی آنے والے کل کے لیے امید باقی ہے اور یہ طاقت ہے عمران خان کی۔ایمن خان نے عمران خان کو ایک سچا رہنما قرار دیا۔اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ نے عمران خان کیلئے کہا کہ چلیں آئندہ انتخابات کی تیاری کرتے ہیں، میں آپ کے ساتھ ہمیشہ کھڑی رہوں گی۔اداکارہ نے عمران خان کے چاہنے والوں کے لیے بھی پیغام جاری کیا اور کہا کہ گھبرانا نہیں ہے، یہ ایک نئی شروعات ہے۔

اداکار ہارون شاہد نے بھی عمران خان کے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چلیں اب اگلی جنگ کی جانب بڑھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہوا اس سے مایوس نہ ہوں اور بہتری کے بارے میں سوچیں، جو آنے والا ہے یہ بس اس کا ٹریلر تھا، اگلی باری پھر نیازی۔اداکارہ یمنیٰ زیدی نے عمران خان ساتھ دیتے ہوئے فیض احمد فیض کی نظم شیئر کی۔

یمنیٰ نے انسٹاگرام کی اسٹوری میں لکھا کہ اگر کوئی سیدھے راستے پر ہے تو وہ ہمیشہ اوپر کی جانب ہی رہے گا، عمران خان کی حمایت کرنے والوں کی تعداد میں اب اضافہ ہوجائے گا۔گلوکار فرحان سعید نے عمران خان کی حمایت میں ٹوئٹ کی اور لکھا کہ ‘تم کتنے عمران گھر بھیجو گے، ہر گھر سے عمران نکلے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ ہماری سوچ سے بھی زیادہ مشکل ہوگیا ہے لیکن گھبرانا نہیں ہے۔

شاہ ویر جعفری نے لکھا کہ میں عمران خان کو سلام پیش کرتا ہوں، جس طرح وہ تنِ تنہا لڑے، اور ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ملک بچانے کی ہر ممکن کوشش کی۔منیب بٹ نے عمران خان کی حمایت کے لیے شاعرانہ انداز اپنایا۔وینا ملک نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عمران خان کے حق میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان اس وقت دنیا کے مقبول ترین شخص ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کون ہوگا جو عمران خان جیسے لیڈر کی قدر نہیں کرے گا؟ ایسا شخص تو کبھی پاکستان کی تاریخ میں آیا ہی نہیں، سچا، ایماندار، بے لوث، بہادر، دین دار اور حق گو۔مایا علی نے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کل کا دن پاکستان کی تاریخ کا سب سے افسوسناک اور سیاہ دن تھا۔ ہمیں صرف صبر، اتحاد اور یقین کی ضرورت تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ ہم نے ایک جواہر، ایک سچے سیاستدان اور ایماندار وزیر اعظم کو کھو دیا ہے،میں عمران خان کو سلام پیش کرتی ہوں کہ انہوں نے اپنی پوری کوشش کی اور آخری دم تک پاکستان کی خودمختاری کی جنگ لڑی۔ حنا خواجہ بیات نے اپنی مختصر ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی اور لکھا کہ ایک شخص پاکستان کی سالمیت کیلئے تنہا کھڑا تھا اور ملک کے باقی تمام ادارے کرپٹ سیاسی مافیا کو این آر او دینے کے لیے کھڑے تھے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…