بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

”میرا بہنوئی اچھا آدمی ہے“ جمائما خان کے بھائی کی عمران خان کے حق میں ٹوئٹ

datetime 10  اپریل‬‮  2022 |

لندن ٗ واشنگٹن (آئی این پی ) ماہر ماحولیات بین گولڈ اسمتھ نے سابق وزیراعظم عمران خان کیلئے تعریفی کلمات لکھتے ہوئے کہاکہ میرے بہنوئی عمران خان ایک اچھے اور عزت دار آدمی ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ٹوئٹ

میںبین گولڈ اسمتھ نے کہا کہ عمران خان میں اپنے ملک کے لیے کچھ بہتر کرنے کا جذبہ پایا جاتا ہے، بطور وزیراعظم ان کا ریکارڈ بالخصوص دور حاضر کے سب سے بڑے مسئلے پر غیر معمولی ہے۔ بین گولڈ اسمتھ نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہاکہ عمران خان کی قیادت میں اب پاکستان ماحولیاتی بحالی کے لیے عالمی رہنما کے طور پر جانا جاتا ہے۔دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں تیزی سے تبدیل ہوتی سیاسی صورت حال کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔امریکہ کے ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں جاری صورت حال کو مانیٹر کر رہے ہیں، پاکستان کی سیاسی جماعتیں آئین کی پاسداری کریں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق توقع ہے کہ سیاسی جماعتیں گڈ گورننس اور جمہوری اقدار پر قائم رہیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…