پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کی تیزی سے بدلتی سیاسی صورتحال ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا اہم بیان سامنے آگیا

datetime 10  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی ٗآئی این پی)امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں جاری صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں، پاکستان کی سیاسی جماعتیں آئین کی پاسداری کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ پاکستان میں جاری صورتحال کو

مانیٹر کر رہے ہیں، پاکستان کی سیاسی جماعتیں آئین کی پاسداری کریں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق توقع ہے کہ سیاسی جماعتیں گڈ گورننس اور جمہوری اقدار پر قائم رہیں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ رات وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی تھی، تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ آئے۔پاکستان تحریک انصاف نے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد کو وزیراعظم کیخلاف بیرونی سازش قرار دیا تھا۔دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ وہ کسی صورت ہار نہیں مانیں گے ، بیرونی سازش کوبھی کامیاب نہیں ہونے دوں گا۔ عمران خان نے سینئر صحافیوں سے ملاقات کی اور کہا کہ کسی صورت ہار نہیں مانیں گے، بیرونی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔سابق وزیراعظم نے سینئر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ عسکری محکمے میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی، نہ پہلے کبھی شکست تسلیم کی نہ اب کریں گے، آرمی چیف کو تبدیل کرنے کی کوئی بات ہوئی نہ ایسا سوچا ہے، میں اپنا کام آئین اور قانون کے مطابق کرتا رہوں گا۔عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو برطرف کرنے کی خبروں کی تردید بھی کی۔واضح رہے کہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے لیکن صحافیوں سے ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ حکومت کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…