جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملک میں مارشل لاء کا خطرہ ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر، کارروائی شروع

datetime 9  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں مارشل لاء کے اقدام کو روکنے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی گئی ہے تاکہ ملک میں مارشل لاء نہ لگے، اسلام آباد ہائی کورٹ میں اس پر کارروائی کا آغاز ہو گیا ہے۔ دوسری جانب قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلی سطح کا اجلاس میں سیکرٹری قومی اسمبلی اور ایڈیشنل سیکرٹری نے سپیکراسد قیصر کو تحریک عدم اعتماد پر آج ہی ووٹنگ کرانے

کی ایڈوائس دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ پر من و عن عملدرآمد کے علاوہ سپیکر اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے معاملہ پر مشاورت کی گئی،اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سیکرٹری قومی اسمبلی اور ایڈیشنل سیکرٹری اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری قومی اسمبلی اور ایڈیشنل سیکرٹری نے سپیکراسد قیصر کو تحریک عدم اعتماد پر آج ہی ووٹنگ کرانے کی ایڈوائس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ پر من و عن عملدرآمد کے علاوہ سپیکر اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری نے سپیکر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عملدرآمد نہ کرنے پر آرٹیکل سکس آپ پر ہی نہیں ہم پر بھی لگے گا۔ ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے ایڈوائس پر افطار کے بعد تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا حتمی فیصلہ کرلیا تھا۔سپیکر نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے عملہ کو ووٹنگ کے لیے تیار رہنے کی ہدایات بھی جاری کردی تھیں۔ سپیکر کے ووٹنگ کے فیصلہ پر اسد عمر سمیت حکومتی وزراء نے سپیکر سے ملاقات کرکے دوبارہ ووٹنگ کرانے سے منع کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھی اسد قیصر کو ووٹنگ نہ کرانے کا حکم جاری کیا۔حکومتی دباؤ پر سپیکر ایک بار پھر گنتی کرانے کے فیصلہ سے ڈگمگا گئے ہیں جس پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران صورتحال سے پریشان ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…