چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری قومی اسمبلی کو ہائی کورٹ طلب کر لیا

9  اپریل‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان ، اسلام آباد ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان رات گئے تک کھلے رہے ۔تفصیلات کے مطابق 3 اپریل کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے سازش کاحوالہ دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا اور وزیراعظم عمران خان نے صدر مملکت کو

قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سفارش کی تھی اور اس کی منظوری بھی دی گئی تھی۔سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر ازخود نوٹس لیا اور 5 روز تک سماعت کے بعد اس کو غیرآئینی اور غیرقانونی قرار دیتے ہوئے مسترد کیا اور قومی اسمبلی بحال کردی۔سپریم کورٹ آف پاکستا ن نے نو اپریل کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے کا حکم دیا تھا تاہم نو اپریل کی صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوا جو کوئی بار ملتوی کیا گیا تاہم اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے ووٹنگ نہیں کرائی گئی جس کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان کورات گیارہ بجے کھول دیا گیا اور چیف جسٹس عمر عطاء بندیال سمیت لارجر بینچ میں شامل باقی ججز بھی سپریم کورٹ پہنچے ۔ اس دور ان تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے معاملے پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں جمع کروا ئی۔سپریم کورٹ بار نے کہا کہ اسپیکر اور امجد نیازی نے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرنے میں نا کام رہے۔درخواست میں کہا گیا کہ اسپیکر اور امجد نیازی عدم اعتماد پر ووٹنگ کروانے میں نا کام رہے سپریم کورٹ میں سماعت بارہ بجکر 5منٹ پر ہونا تھی تاہم اسد قیصر نے اسپیکر کے عہدے سے استعفیٰ دیا اور چیئر سردار ایازصادق نے سپرد کی اور تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ شروع کرائی گئی دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کوبھی دس بجے کے بعد کھول دیاگیا تھا ،صورتحال کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف پاکستان بھی کھلا رہا ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…