بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کھولنے کا حکم دے دیا

datetime 9  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان ، اسلام آباد ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان رات گئے تک کھلے رہے ۔تفصیلات کے مطابق 3 اپریل کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے سازش کاحوالہ دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا

اور وزیراعظم عمران خان نے صدر مملکت کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سفارش کی تھی اور اس کی منظوری بھی دی گئی تھی۔سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر ازخود نوٹس لیا اور 5 روز تک سماعت کے بعد اس کو غیرآئینی اور غیرقانونی قرار دیتے ہوئے مسترد کیا اور قومی اسمبلی بحال کردی۔سپریم کورٹ آف پاکستا ن نے نو اپریل کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے کا حکم دیا تھا تاہم نو اپریل کی صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوا جو کوئی بار ملتوی کیا گیا تاہم اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے ووٹنگ نہیں کرائی گئی جس کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان کورات گیارہ بجے کھول دیا گیا اور چیف جسٹس عمر عطاء بندیال سمیت لارجر بینچ میں شامل باقی ججز بھی سپریم کورٹ پہنچے ۔ اس دور ان تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے معاملے پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں جمع کروا ئی۔سپریم کورٹ بار نے کہا کہ اسپیکر اور امجد نیازی نے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرنے میں نا کام رہے۔درخواست میں کہا گیا کہ اسپیکر اور امجد نیازی عدم اعتماد پر ووٹنگ کروانے میں نا کام رہے سپریم کورٹ میں سماعت بارہ بجکر 5منٹ پر ہونا تھی تاہم اسد قیصر نے اسپیکر کے عہدے سے استعفیٰ دیا اور چیئر سردار ایازصادق نے سپرد کی اور تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ شروع کرائی گئی دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کوبھی دس بجے کے بعد کھول دیاگیا تھا ،صورتحال کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف پاکستان بھی کھلا رہا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…