اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

سپیکر اسد قیصر ووٹنگ کے لئے راضی ہو گئے

datetime 9  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی) سپیکر اسد قیصر تحریک عدم اعتماد کے لئے ووٹنگ کے لئے راضی ہو گئے ہیں، اس سے قبل اپوزیشن ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ اسد قیصر نے ووٹنگ کرانے سے انکار کر دیا ہے۔ دوسری قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلی سطح کا اجلاس میں سیکرٹری قومی اسمبلی اور ایڈیشنل سیکرٹری نے سپیکراسد قیصر کو تحریک عدم اعتماد پر آج ہی ووٹنگ کرانے

کی ایڈوائس دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ پر من و عن عملدرآمد کے علاوہ سپیکر اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے معاملہ پر مشاورت کی گئی ،اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، سیکرٹری قومی اسمبلی اور ایڈیشنل سیکرٹری اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری قومی اسمبلی اور ایڈیشنل سیکرٹری نے سپیکراسد قیصر کو تحریک عدم اعتماد پر آج ہی ووٹنگ کرانے کی ایڈوائس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ پر من و عن عملدرآمد کے علاوہ سپیکر اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری نے سپیکر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عملدرآمد نہ کرنے پر آرٹیکل سکس آپ پر ہی نہیں ہم پر بھی لگے گا۔ ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے ایڈوائس پر افطار کے بعد تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا حتمی فیصلہ کرلیا تھا ۔سپیکر نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے عملہ کو ووٹنگ کے لیے تیار رہنے کی ہدایات بھی جاری کردی تھیں۔ سپیکر کے ووٹنگ کے فیصلہ پر اسد عمر سمیت حکومتی وزراء نے سپیکر سے ملاقات کرکے دوبارہ ووٹنگ کرانے سے منع کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھی اسد قیصر کو ووٹنگ نہ کرانے کا حکم جاری کیا۔حکومتی دبائو پر سپیکر ایک بار پھر گنتی کرانے کے فیصلہ سے ڈگمگا گئے ہیںجس پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران صورتحال سے پریشان ہیں ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…