جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

عبداللہ سنبل نے نیا چیف سیکرٹری پنجاب بننے سے انکار کردیا

datetime 9  اپریل‬‮  2022 |

لاہور ( آن لائن) عبداللہ خان سنبل نے چیف سیکرٹری پنجاب کی تعیناتی پر معذرت کرلی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آئی جی اور چیف سیکرٹری کو تبدیل کرنے کی وفاقی حکومت کو سمری ارسال کی تھی، اور چیف سیکرٹری پنجاب کی تعیناتی میں

عبداللہ خان سنبل کا نام بھی شامل تھا۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ عبداللہ خان سنبل نے چیف سیکرٹری پنجاب کی تعیناتی پر حکومتی پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا ہے، اور اپنے فیصلے کے حوالے سے صوبائی اور وفاقی حکومت کو آگاہ کر دیا ہے۔دوسری جانب پنجاب میں اپوزیشن لیڈر اور لیگی رہنما حمزہ شہباز نے آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کی ٹرانسفر پوسٹنگ رکوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے، انہوں نے عدالت میں آئینی درخواست دائر کر دی ہے جس میں پنجاب حکومت، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔حمزہ شہباز نے اپنی درخواست میں مؤقف پیش کیا ہے کہ عثمان بزدار کا بحیثیت وزیر اعلی استعفی منظور ہوچکا ہے، صوبے میں کوئی کابینہ موجود نہیں نہ ہی پنجاب حکومت قائم ہے، قانون کے مطابق انتخابات کے دوران ٹرانسفر یا پوسٹنگ نہیں کی جا سکتیں، پنجاب میں وزیراعلیٰ کے الیکشن ہونے جارہے ہیں اور اب چیف سیکرٹری اور آئی جی کے تبادلے پر غور کیا جا رہا ہے، آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کے تبادلوں سے روکا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…