جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

شہباز شریف و جہانگیر ترین پر مقدمات تفتیشی ٹیم کا سربراہ عہدہ چھوڑ کر چھٹی پر چلا گیا

datetime 9  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، اسلام آباد(آن لائن، این این آئی) شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے خلاف درج مقدمات میں تفتیشی ٹیموں کی سربراہی کرنے والے ڈاکٹر رضوان عہدہ چھوڑ کر چھٹی پر چلے گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، حمزہ شہباز اور جہانگیر ترین سمیت دیگر اہم کیسوں کی تحقیقات کرنے والے ایف آئی اے کے

آفیسر ڈاکٹر رضوان چھٹی پر چلے گئے۔ ڈاکٹر رضوان شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے خلاف درج مقدمات میں تفتیشی ٹیموں کی سربراہی بھی کر رہے تھے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب زون ون ڈاکٹر رضوان نے عہدہ چھوڑ کر چھٹی لی ہے اور ان کی جگہ ڈپٹی ڈائریکٹر نازیہ امبرین کو ڈائریکٹر کا چارج دے دیا گیا ہے۔اس حوالے سے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد نے نوٹی فکیشن جاری کردیا، ڈاکٹر رضوان کی چھٹی 11 اپریل سے آغاز ہوگا۔دوسری جانب  قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسپیکر صاحب موقع سے فائدہ اٹھائیں اور سلیکٹیڈ وزیراعظم کی ڈکٹیشن پر نہ چلیں ، عدالت عظمیٰ نے آپ کے وزیراعظم عمران خان اور ڈپٹی اسپیکر کے غیر آئینی اقدام کو کالعدم قرار دیکر نظریہ ضرورت کو ہمیشہ کیلئے دفن کرکے پاکستان کا مستقبل تابناک بنا دیا،اگر سازش کی بات کریں گے تو بات بہت دور تک جائے گی۔ ہفتہ کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں ساڑھے دس بجے قومی اسمبلی کے اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول پیش کی گئی اور قومی ترانہ بجایا گیا۔

کارروائی شروع ہونے سے قبل ایک خاتون رکن قومی اسمبلی کی وفات پانے والی والدہ کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی جس کے بعد اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ پرسوں پاکستان کی تاریخ کا تابناک دن تھا جب عدالت عظمیٰ نے آپ کے وزیراعظم عمران خان اور ڈپٹی اسپیکر کے غیر آئینی اقدام کو کالعدم قرار دیا اور نظریہ ضرورت کو ہمیشہ کیلئے دفن کرکے پاکستان کا مستقبل تابناک بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں اس کیلئے متحدہ اپوزیشن کی پوری قیادت اور قوم کو سلام پیش کرتا ہوں کہ ان کی جدو جہد کے نتیجے میں یہ دن دیکھنا نصیب ہوا۔انہوں نے کہا کہ میری گزارش ہے کہ آپ سپریم کورٹ کے حکم کے تابع ایوان کی کارروائی چلائیں کیوں کہ یہ ایوان ایک نئی تاریخ رقم کرنے جارہا ہے اور آئینی اور قانونی طریقے سے ایک سیلیکٹیڈ وزیراعظم کو شکست فاش دینے جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ جو ماضی میں ہوگیا ہوگیا، آپ آئین و قانون اور عدالت عظمیٰ کے فیصلے کیلئے کھڑے ہوجائیں اورصحیح معنوں میں اسپیکر کا کردار ادا کر کے تاریخ میں سنہرے حروفوں میں نام لکھوالیں، اس موقع سے فائدہ اٹھا لیں سلیکٹڈ وزیراعظم کی ڈکٹیشن پر نہ چلیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑا واضح ہے۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے شہباز شریف کو کہا کہ میں نے سپریم کورٹ کا پورا فیصلہ پڑھا ہے اور میں من و عن اس کے مطابق اجلاس کی کارروائی کروں گا اور ہم چاہتے ہیں کہ اس میں بین الاقوامی سازش کے بارے میں بھی بات ہو۔اس پر اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اگر آپ پھر اس طرف آئیں گے تو آپ سپریم کورٹ کے فیصلے کی حکم عدولی کررہے ہیں۔

انہوں نے سپریم کورٹ کا حکم نامہ پڑھا اور یاددہانی کرائی کہ آپ اس کے مطابق ایجنڈا آئٹم پر کارروائی کرنے کے پابند ہیں کسی اور پر کارروائی نہیں کرسکتے اس لیے مہربانی کر کے ووٹنگ کرائی جائے۔اس موقع پر اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی پڑھ کر سنایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…