منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی نے علامہ طاہر اشرفی کو بھی غدار قرار دیدیا عمران خان اب میں تم سے لڑوں گا،علامہ صاحب پھٹ پڑے

datetime 9  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے علامہ طاہر اشرفی کو بھی غدار قرار دیدیا،نجی ٹی وی سے گفتگو میں علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ غیرملکی سفیروں سے ملاقاتوں کو غداری قرار دینا غلط ہے۔عدالت نے جو فیصلہ دیا ہے وہ ہم سب کو ماننا چاہیے۔

تصادم کے بجائے ملک کا جو آئین وقانون ہے اسے دیکھا جائے۔تحریک انصاف کے کچھ دوستوں نے ایک افطار پارٹی میں شرکت پر مجھے بھی غدار کہا ہے۔ایسا کہنا غلط ہے۔اوآئی سی اجلاس کے موقع پر چالیس سفیروں سے ملاقات کی ۔کیا اب مجھے غدار ہو گیا؟میں نے حکومت کیساتھ پندرہ ماہ کام کیا۔کوئی تنخواہ لی نہ مراعات۔اپنے ملک کے لیےجو کچھ کرسکتا تھا وہ کیا۔اس سے قبل پاکستان علماء کونسل نے کہا ہے کہ بے بنیاد غداری اور دینی امور میں فتویٰ بازی درست نہیں ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان کی مذہبی و سیاسی قیادت کو موجودہ صورتحال میں تحمل و صبر سے کام لینا ہو گا۔ پاکستان علماء کونسل کے مرکزی رہنما حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ عدالت عظمیٰ کو قومی اسمبلی کے معاملہ پر آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کرنے دیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ عسکری قیادت اور سلامتی کے اداروں کو سیاست میں ملوث نہ کیا جائے،قومی قیادت پر غداری اور بے بنیاد فتویٰ بازی کی ہمیشہ مذمت کی ہے اور کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ غیر جانبدارانہ احتساب اور انتخابات ہی پاکستان کے مسائل کا حل ہے۔ انہوںنے کہاکہ غیر ملکی سفراء سیاسی و مذہبی قائدین سے ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں ، صرف ملاقات کو غداری نہیں کہا جا سکتا۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی  نے کہاکہ اگر کسی غیر ملکی سفارتی نمائندہ نے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کیلئے کہا ہے تو اس کو سامنے آنا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…