جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

آج ایوان آئینی طریقے سے سلیکٹڈ وزیراعظم کو شکست دینے جارہا شہباز شریف کی قومی اسمبلی میں دھواں دھار تقریر

datetime 9  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسپیکر صاحب موقع سے فائدہ اٹھائیں اور سلیکٹیڈ وزیراعظم کی ڈکٹیشن پر نہ چلیں ، عدالت عظمیٰ نے آپ کے وزیراعظم عمران خان اور ڈپٹی اسپیکر کے غیر آئینی اقدام کو کالعدم قرار دیکر نظریہ ضرورت کو ہمیشہ کیلئے دفن کرکے پاکستان کا مستقبل تابناک بنا دیا،اگر سازش

کی بات کریں گے تو بات بہت دور تک جائے گی۔ ہفتہ کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں ساڑھے دس بجے قومی اسمبلی کے اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول پیش کی گئی اور قومی ترانہ بجایا گیا۔ کارروائی شروع ہونے سے قبل ایک خاتون رکن قومی اسمبلی کی وفات پانے والی والدہ کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی جس کے بعد اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ پرسوں پاکستان کی تاریخ کا تابناک دن تھا جب عدالت عظمیٰ نے آپ کے وزیراعظم عمران خان اور ڈپٹی اسپیکر کے غیر آئینی اقدام کو کالعدم قرار دیا اور نظریہ ضرورت کو ہمیشہ کیلئے دفن کرکے پاکستان کا مستقبل تابناک بنا دیا۔انہوں نے کہا کہ میں اس کیلئے متحدہ اپوزیشن کی پوری قیادت اور قوم کو سلام پیش کرتا ہوں کہ ان کی جدو جہد کے نتیجے میں یہ دن دیکھنا نصیب ہوا۔انہوں نے کہا کہ میری گزارش ہے کہ آپ سپریم کورٹ کے حکم کے تابع ایوان کی کارروائی چلائیں کیوں کہ یہ ایوان ایک نئی تاریخ رقم کرنے جارہا ہے اور آئینی اور قانونی طریقے سے ایک سیلیکٹیڈ وزیراعظم کو شکست فاش دینے جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ جو ماضی میں ہوگیا ہوگیا، آپ آئین و قانون اور عدالت عظمیٰ کے فیصلے کیلئے کھڑے ہوجائیں اورصحیح معنوں میں اسپیکر کا کردار ادا کر کے تاریخ میں سنہرے حروفوں میں نام لکھوالیں، اس موقع سے فائدہ اٹھا لیں سلیکٹڈ وزیراعظم کی ڈکٹیشن پر نہ چلیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑا واضح ہے۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے شہباز شریف کو کہا کہ میں نے سپریم کورٹ کا پورا فیصلہ پڑھا ہے اور میں من و عن اس کے مطابق اجلاس کی کارروائی کروں گا اور ہم چاہتے ہیں کہ اس میں بین الاقوامی سازش کے بارے میں بھی بات ہو۔اس پر اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اگر آپ پھر اس طرف آئیں گے تو آپ سپریم کورٹ کے فیصلے کی حکم عدولی کررہے ہیں۔

انہوں نے سپریم کورٹ کا حکم نامہ پڑھا اور یاددہانی کرائی کہ آپ اس کے مطابق ایجنڈا آئٹم پر کارروائی کرنے کے پابند ہیں کسی اور پر کارروائی نہیں کرسکتے اس لیے مہربانی کر کے ووٹنگ کرائی جائے۔اس موقع پر اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی پڑھ کر سنایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…