منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کے علاوہ کوئی وزیراعظم قبول نہیں،شوبز شخصیات

datetime 8  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس فیصلہ آنے کے بعد شوبز شخصیات نے کہا ہے کہ عمران خان کے علاوہ کوئی وزیراعظم قبول نہیں۔اداکارہ زارا نور عباس نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی جس پر لکھا تھا کہ

وہ پی ٹی آئی کے علاوہ کسی دوسری پارٹی کو قبول نہیں کریں گی اور نا ہی عمران خان کے علاوہ کس دوسرے شخص کو ملک میں وزیراعظم قبول کریں گی۔اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انسٹاگرام پر عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے حق میں پوسٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان ایک ون مین آرمی ہیں، جو ان تمام لوگوں کے خلاف اکیلے کھڑی ہے جنہوں نے لوٹ مار کی ہے اور اقتدار میں آنے کی صورت میں بھی کرتی رہے گی۔فیصل قریشی نے قائداعظم محمد علی جناح کے ہمراہ عمران خان کی تصویر انسٹااسٹوری پر شیئر کی جس کے کیپشن میں قائد اعظم اور عمران خان کے بیانات درج تھے۔اسٹوری میں قائد اعظم کا فرمان تھا کہ مسلمانوں کو گھبرانا نہیں ہے وہیں عمران خان کا بیان درج تھا کہ گھبرانا نہیں ہے۔اداکار اسد صدیقی نے ٹوئٹ میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ کوئی بھی آئین کے خلاف نہیں جا سکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ منصفانہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…