اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سماء نیوز کی جانب سے اینکر پرسن عمران ریاض کو آف ائیر کئے جانے کی خبروں کے بعد ایک اور نجی ٹی وی چینل پبلک نیوز نے خاتون اینکر ملیحہ ہاشمی کو آف ائیر کر دیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملیحہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ چونکہ میں نے عمران خان پر حملہ کرنے اور قوم کے مجرموں کا دفاع کرنے سے انکار کیا اس لئے پبلک نیوز نے مجھے آف ائیر کر دیا، انہوں نے شعر لکھا کہ کسی سے بدکامی نہ کی، نہ کریں گے۔ چڑھتے سورج کی سلامی نہ کی، نہ کریں گے۔ یہ دھرتی اپنی ماں ہے، اس سے کیا حساب؟۔ کسی غیر کی غلامی نہ کی نہ کریں گے۔ ایسی لاکھ نوکریاں وطن پر قربان۔